Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 24, 2019

سابق مرکزی وزیرارون جیٹلی نہیں رہے، 66 سال کی عمرمیں ایمس میں آج لی آخری سانس۔

سابق وزیرمالیات اور بی جے پی کے سینئر لیڈرارون جیٹلی کا آج ہفتہ کے روزطویل بیماری کے بعد دوپہر 12 بج کر 07 منٹ پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں 66 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔آخری رسوم کی اداٸیگی کل۔
نٸی دہلی/ صداٸے وقت۔ذراٸع۔۔۔مورخہ 24 اگست 2019.
=========================
سابق وزیرمالیات اوربی جے پی کے سینئر لیڈرارون جیٹلی کا آج ہفتہ  کے روزطویل بیماری کے بعد دوپہر 12 بج کر 07 منٹ پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہو گیا۔ ارون جیٹلی کو کچھ دنوں پہلے ہی سانس لینے میں دقت کی وجہ سے ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی تھی۔ لیکن آج ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ 9اگست سے ایمس میں داخل تھے۔

بتا دیں کہ جیٹلی پچھلے ایک طویل عرصہ سے یکے بعد دیگرے بیماریوں سے جوجھ رہے تھے۔ اسی کے مدنظر، انہوں نے 2019 کے عام انتخابات میں  بی جے پی کو اکثریت ملنے پر کابینی وزیرنہ بنانے کی گزارش کی تھی، جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا تھا.
جیٹلی نے اپنے مکتوب میں لکھا تھا کہ پچھلے 18 مہینے سے میری صحت خراب چل رہی ہے۔ میں نے انتخابی تشہیر کی سبھی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ اب اپنی صحت اور علاج پر دھیان دینا چاہتا ہوں۔ دراصل، جیٹلی کو اپریل 2017 میں ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ یہاں وہ ڈائلیسس پر تھے۔ اس کے بعد 14 مئی 2018 کو دہلی کے ایمس میں ان کے گردے کی پیوندکاری ہوئی تھی۔ ان کی غیر موجودگی میں ریلوے وزیر پیوش گوئل کو وزارت خزانہ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس کے بعد جیٹلی نے 23 اگست 2018 کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھال لی تھی۔
واضح رہے کہ جیٹلی کی پیدائش 28 دسمبر1952 کونئی دہلی کے نارائن وہارعلاقے کے مشہوروکیل مہاراج کشن جیٹلی کے گھرہوئی۔ انہوں نے نئی دہلی کے سینٹ جیویئراسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ شری رام کالج آف کامرس سے جیٹلی نے سال 1973 میں گریجویشن تک کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کامرس کے بعد یہیں سے لا کی بھی پڑھائی کی۔ پڑھائی کے دوران بھی جیٹلی طلبا کی سیاست میں رہے۔ 1974 میں وہ دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین صدرمنتخب ہوئے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت متعدد لیڈروں نے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ذراٸع کے مطابق فی الحال غیر ممالک کے دورے پر وزیر اعظم نے جیٹلی کے اہل خانہ سے فون پر تعزیت کی۔۔۔اہل خانہ نے وزیر اعظم سے اپنے دورے سے واپس آنے کی گزارش کی ہے۔
ارون جیٹلی کی آخری رسومات کل ادا کی جاٸے گی۔