Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 1, 2019

أناٶ۔۔آبروریزی معاملہ۔۔کانگریس کارکنان اک احتجاج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز۔)۔
=========================
اناؤ آبروریزی معاملے میں ایک بار پھر بھاجپا حکومت کے خلاف کانگریس کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے صوبے کے گورنر کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا۔اس دوران کارکنوں نے صوبائی حکومت کے خلاف جلوس نکال کر نعرے لگائے۔
جمعرات کو یوتھ کانگریس کارکنوں نے ہاتھوں میں تختیاں لیکر یوگی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے جلوس نکالا۔یوتھ کانگریس کے صدر ستیویر سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں قانون کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ہر طرف لوٹ قتل اور آبروریزی کے واردات ہو رہے ہیں۔صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی نفرت انگیز بات کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اتر پردیش کی سابقہ حکومت میں غنڈہ راج کا نعرہ لگانے والی بھاجپا حکومت خود غنڈئی کر رہی ہے۔حکمران پارٹی کے ممبر اسمبلی پر آبروریزی کا الزام ہے لیکن اسے حکومت مل کر بچا رہی ہے۔متاثرہ کو انصاف دلانے کے لئے کانگریس ہر سطح پر جدوجہد کے لئے تیار ہے۔یوتھ کانگریس کارکنوں نے صوبے کے گورنر کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو سونپا۔

اس موقع پرمحمد ساجد،رشی کیش سنگھ،وویک یادو،راجیو نشاد، وشال کھتری،امان اگرہری، سریجن سنگھ، پون پٹیل، شبھم شریواستو، پیوش سنگھ، امان سنگھ، ستیم شریواستو سمیت درجنوں کارکنان موجود رہے۔