Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 1, 2019

موٹر ساٸیکل سوار تین بدمعاش گرفتار۔۔لوٹ کی موٹر ساٸیکل۔موباٸل فون و ناجاٸز اسلحہ برآمد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر چیکنگ مہم کے دوران مخبر کی اطلاع پر چندوک تھانہ پولیس نے بڑی کارمیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کی واردات کو انجام دینے جا رہے موٹرسائیکل سوار3 شاطر بدمعاشوں کو محاصرہ کر گرفتارکر لیا جبکہ ایک بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس نے بدمعاشوں کے پاس سے لوٹ کی موٹرسائیکل،پستول،طمنچہ،کارتوس اور موبائیل فون برآمد کیا۔
اس ضمن میں تھانہ انچارج اوم نرائن سنگھ نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا کی ہدایت پر گزشتہ شب وہ مع فورس علاقہ کا گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر خاص نے اطلاع دیا کہ شاطر بدمعاشوں کا ایک گروہ کسی قتل کی واردات کو انجام دینے کیلئے چندوک بازار کی طرف موٹرسائیکل سے آرہے ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے مرخہ گاؤں کے پاس محاصرہ کر لیا۔

کچھ وقت دو موٹرسائیکل پر سوار چار کی تعدادمیں بدمعاش آتے نظر آئے جو پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن پولیس نے تین بدمعاشوں کو پیچھاکر گرفتارکر لیا جبکہ ایک بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔تھانے پر لاکر پوچھ گچھ کے دوران بدمعاشوں نے بتایا کہ فرار ہوئے ساتھی کہ کسی سے پرانی رنجش اور تنازعہ تھا جس کو قتل کرنے کیلئے سبھی لوگ جمع ہوئے تھے۔پکڑے گئے بدمعاشوں میں دو انعامی بدمعاش بھی ہیں۔پولیس نے ان کے پاس سے چوری کی دو عدد موٹرسائیکل،پستول،طمنچہ اور زندہ کارتوس سمیت موبائل فون برآمد کیا۔بدمعاشوں نے اپنا نام پردیوم شرما ولد رمیش شرما ساکن املیا تھانہ چندوک،انکت سنگھ ولد دیواکر سنگھ ساکن دانی کا پورا تھانہ مہناج پور اور اجیت یادو ولد ہیرالال یادو ساکن ڈنڈول تھانہ مہناج پور ضلع اعظم گڑھ بتایا۔پولیس نے تینوں بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔