Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 1, 2019

میجک کی زد میں آجانے سے ایک کانوڑیا زخمی۔۔۔ناراض کانوڑیوں کا ہنگامہ۔سڑک جام۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(صداٸے وقت نیوز)۔
======================
کھیتا سرائے تھا نہ حلقہ کے موضع منیچھا (بادشاہی) کے نزدیک جمعرات کے روز میجک کی زد میں آجانے سے موٹر سائیکل سوار ایک کنوڑیاں یا زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ناراض کانوڑیوں کی حرکات سے سڑک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس کے سمجھانے کے بعد معاملہ ختم ہوا۔

اطلاع کے مطابق امبیڈکر نگر ضلع کے جلال پور کوتوالی حلقہ کے تحت جعفر آباد گاؤں رہائشی سدھیر کمار 35 موٹرسائیکل سے پانی چڑھانے کے لئے وارانسی جارہا تھا۔ اس کے ساتھ اس کی بیوی کرن اور دو معصوم بچے تھے دوپہر کے وقت مذکورہ تھا نہ حلقہ کے منیچھا(بادشاہی) واقع ہنومان مندر پہنچے تھے جہاں پر بھنڈارا کا پروگرام ہونے سے کاوڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سدھیر موٹرسائیکل کو روک کر اہل خانہ کوا تا ر کر کے بائک کوکنارے کر نے کے لئے مڑنے لگا۔ اس دوران جونپور کی جانب جارہی میجک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردیا جس سے سدھیر زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد دیگر کانوڑیاں جمع ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما، سی او اجے کمار شریواستو اور تھانہ انچارج وجئے پرتاپ سنگھ مع فورس پہنچ گئے۔ زخمی کانوڑیاکا علاج  پرائیوٹ اسپتال میں کرا یا گیا۔احتیا ط کے طور پر شاہ گنج سرکل کے تمام تھانوں کی پولیس کو بلا یا گیاواقعہ کے بعد فرار ہو رہے میجک ڈرائیور کو پولیس نے پکڑلیا ڈرائیور کے  ذریعہ زخمی کو علاج معالجے کی قیمت ا دا کر نے  کے بعد پولیس انتظامیہ نے کانوڑیوں کو سمجھانے بجھانے کے بعد معاملہ ختم کرایا۔ اس کے علاوہ حفاظت کے لئے پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔