Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

ڈاکٹر کی کلنک پر ہنگامہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
سجان گنج تھانہ حلقہ کے چیتی چوراہے پر واقع ایک پرائیویٹ کلینک پر ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے ضعیف کی حالت خراب ہو گئی۔نیم مردہ حالت میں اہل خانہ علاج کیلئے الہ آباد میں داخل کرایا جہاں دوران علاج دیر شام موت ہو گئی۔ضعیف کی موت کے بعد اہل خانہ درجنوں لوگوں کے ساتھ جمعہ کے روزڈاکٹر کے کلینک پر پہنچ کر جم کر ہنگامہ کرنے لگے۔ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہی،سی او بدلاپور سمیت سرکل کے کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو سمجھا کر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ قائم کرا خاموش کرایا۔
اطلاع کے مطابق پوکھرا گاؤں رہائشی رام آسرے بند 58کو گزشتہ کئی دنوں سے بخار آرہا تھا۔اہل خانہ علاج کیلئے جمعرات کے روزمذکورہ کلینک کے ڈاکٹر منا بند کے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے ایک انجکشن لگا دیا۔الزام ہے کہ انجکشن لگانے کے بعد سے ہی ضعیف کی حالت اور خراب ہونے لگی جس پر ڈاکٹر نے انھیں کہیں اور لے جانے کی صلاح دیتے ہوئے بھیج دیا۔

لواحقین نیم مردہ حالت میں اسے علاج کیلئے الہ آباد کے ایک اسپتال میں لے گئے جہاں علاج کے دوران دیر شام اس کی موت ہو گئی۔ موت کی خبر سنتے ہی لواحقین درجنوں لوگوں کے ساتھ مذکورہ ڈاکٹر کے کلینک پر پہنچ گئے اور مشتعل ہو کر ہنگامہ کرنے لگے۔گھنٹوں ہنگامہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ دیہی سنجے رائے،سی او بدلاپور راجندر سنگھ سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس لیکر موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے خاموش کرایا۔پولیس نے متوفی کے بیٹے منوج بند کی تحریر پر ڈاکٹر منا بند کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔