Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 24, 2019

جونپور۔۔۔سڑک حادثے میں چار افراد کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
منگر آباد شاہ پور تھانہ حلقہ کے سنجے چوراہا (دھرم پور) کے قریب الہ آباد۔ سجان گنج روڈ پر آلو لادکر سجان گنج جانے والا ایک ٹرک بے قابو ہوکر کار کو اپنی زد میں لیتے ہوئے شاہراہ پر پلٹ گیا۔ اس حادثہ میں کار سوارتین نوجوانوں کی جائے واقعہ پرہی موت ہوگئی جبکہ ایک نوجوان کی علاج کیلئے جاتے وقت راستہ میں موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج مقامی لوگوں کی مدد سے کرین بلاکر ٹرک کو شاہراہ کنارے کراکر آمد ورفت شروع کرایا۔

بتاتے ہیں کہ ہفتے کے روز مذکورہ چوراہا کے قریب ٹرک نمبرUP62T8405 آلو لادکر الہ آباد سے سجان گنج آرہا تھا کہ تیز رفطار سوئفٹ کار اچانک منگر آباد شاہ پور سے سجان گنج کی طرف جا تے وقت بازار رہائشی او ایم پرکاش پٹیل کے گھر کے سامنے ٹرک کو اورٹیک کرنا شروع کردی۔ اسی دوران ٹرک کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کا توازن ٹرک سے خراب ہو گیا اور بے قابو ئی ٹرک کار کو اپنی زدمیں لیتے ہوئے سڑک کے کنارے موجود اوم پرکاش پٹیل کے مویشی شیڈ میں لگے کھمبے کو توڑ تے ہوئے سڑک کے وسط میں پلٹ گئی۔حادثہ میں مقامی تھانہ حلقہ کے بلوئی (مدھو پور) رہائشی غیاث الدین 25 ولد مقصود احمد، سفیان 24 ولد منو، سلمان 23 ولد قیوم کی کار میں دبنے کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اعجاز احمد 30 ولد قیوم اور قمرالزمع27 ولد ریاض احمد شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی شاہراہ ر چیخ وپکار ہونے لگی اور راہگیر سمیت مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے راحت اور بچاؤ میں لگ گئے۔ اطلاع ملتے ہی انسپکٹر انچارج انل سنگھ، میر گنج تھانہ انچارج کے کے گپتا، تھانہ انچارج پوارا اگم داس ہمراہیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور کار میں پھنسے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے زخمیوں کو نیم مردہ حالت میں ایمبولینسوں کی مدد سے مقامی صحت مرکز بھیجا جہاں ابتدائی علاج کے بعد حالت نازک دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں نے دونوں کو ضلع اسپتال ریفر کردیا۔ضلع لے جاتے وقت راستہ میں اعجاز کی بھی موت ہو گئی۔ایک ساتھ چار نوجوانوں کی اموات کی خبر سنتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جبکہ متوفی کے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مچھلی شہر اودھیش شکلانے کرین بلاکر مقامی لوگوں کی مدد سے شاہراہ کے ٹرک اور آلو کو ہٹواکر آمد رفت شروع کرایا۔