Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 14, 2019

راجستھان۔۔۔پہلو خان قتل معاملہ۔۔۔۔۔۔۔عدالت سبھی ملزمان کو رہا کردیا۔

راجستھان کے الور میں ہوٸےموب لنچنگ معاملے میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی
ملزمین کو بری کردیا ہے۔
الور۔۔راجستھان۔۔۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔14 اگست 2 019.
=========================
راجستھان کے پہلو خان موب لنچنگ معاملے میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ملزمین کوبری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (سیریل نمبر1) سریتا سوامی اس کیس پرفیصلہ سناتے ہوئے ملزمین کوبری کردیا ہے۔ الورضلع کے بہروڑ میں تقریباً سوا دوسال پہلے ہوئے موب لنچنگ معاملے کے اس فیصلے میں تین ملزم شامل نہیں ہیں۔ تینوں کو نابالغ 
مانا گیا ہے۔

فیصلہ آنے کے بعد عدالت سے باہرنکلے پہلو خان فریق کے وکیل قاسم خان نے کہا کہ معاملے کی جانچ صحیح طریقے سے نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے سیاسی دباومیں چارج شیٹ پیش کی۔ ابھی عدالت کا فیصلہ نہیں ملا ہے، فیصلے کا مطالعہ کرنے کے بعد آگے کی حکمت عملی بنائیں گے.
واضح رہے کہ پہلوخان موب لنچنگ معاملے میں کل 9 ملزمین کے خلاف جانچ چلی۔ ان میں سے بدھ کے روز6 ملزمین کا فیصلہ سنایا۔ وپن یادو، رویندرکمار، کالورام، دیا نند، یوگیش کمار عرف دھولیا اوربھیم راٹھی کولے کریہ فیصلہ سنایا گیا۔ دراصل ملزم دیپک عرف گولی کوعدالت نے نابالغ تسلیم کیا ہے۔ اب معاملے میں کل 3 ملزمین کونوعمر مجرم مانتے ہوئے ان کا ٹرائل جے جے بورڈ میں چلے گا۔


سات ملزمین کےخلاف چارج شیٹ داخل کی گئی
اس معاملے میں عدالت میں دونوں فریق کی آخری بحث مکمل ہوچکی تھی۔ عدالت نے معاملے پرفیصلہ کے لئے 14 اگست تاریخ دے رکھی تھی۔  پولیس نے پہلو خان موب لنچنگ معاملے میں 7 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی، جبکہ دو نابالغ ملزمین کا معاملہ جوینائل کورٹ میں چل رہا تھا۔