Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 26, 2019

جونپور۔۔۔اے ایم آٸی ایم پارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

جون پور۔۔۔۔اتر پردش۔ ((نماٸندہ) ۔
=========================
اے ایم آئی ایم پارٹی کی ماہانہ میٹنگ ضلع دفتر محلہ کٹگھرا میں ضلع صدر عمران بنٹی کی زیر صدارت منعقد ہو ئی میٹنگ میں آئندہ ضلع پنچایت انتخابات، تنظیم کی مضبوطی اور ممبرشپ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی ضلع کی تمام ضلع پنچایت سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ تمام کارکنان پارٹی کو مضبوط بنائیں اور بوتھ سطح کی تیاری میں لگ جائیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام اسمبلی حلقوں کے صدور اپنے حلقوں میں کیمپ لگا کر ممبرشپ کیمپ لگا کر ممبرسازی کریں۔ عمران بنٹی نے کہا کہ ایک ماہ میں دس ہزار ممبران بنانا ہدف طے کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ارون پانڈے نے کہا کہ مرکز میں مودی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے معاشی نظام نچلی سطح پر ہے روپیہ مسلسل گر رہا ہے اور کاروبار ٹھپ ہے اپوزیشن خاموش ہے۔ایم آئی ایم چیف اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ مسٹر اسدالدین اویسی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایم آئی ایم پارٹی ملک گیر پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔ میٹنگ کا انعقاد ضلع خزانچی جاوید صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر ضلع سکریٹری ڈاکٹر عبدالرشید، انجینئر زبیر احمد، صدر اسمبلی حلقہ کے صدر اسد خان، یوتھ اسپیکر آصف شیخ وغیرہ خصوصی طور پر مو جود رہے۔