Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 11, 2019

جمو کشمیر میں بڑے پیمانے پر تشدد کی خبریں۔۔۔۔مرکزی حکومت اپنی صفاٸی پیش کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔راہل گاندھی۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع/ ١١ اگست ٢٠١٩۔
=========================
کانگریس کے سابق قومی صدر و سینیر لیڈر راہل گاندھی نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس سے پورے ملک میں ہلچل مچا دیا ہے۔ملک کے ہر سیکولر باشندہ کو اس خبر سے تشوٕیش ہے۔
راہل گاندھی نے کہا ہےکہ کشمیر میں بڑے یمانےپر تشدد ہو رہا ہے لوگ مارے جارہے ہیں۔

یہ بات راہل گاندھی نے سنیچر کی شام کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہی۔۔۔دوران میٹنگ جب سونیا گاندھی کو وقتی طور پر کانگریس کی صدارت کےلٸیے منتخب کرلیا گیا اسی دوران میٹنگ میں کچھ وقفہ کے لٸیے اس مسلے سے ہٹ کر راہل گاندھی نے کشمیر کا مسلہ اٹھایا۔انھوں نےکہا کہ صدر کے انتخاب اور پارٹی میٹنگ سے زیادہ اہم اور ضروری مدعا یہ ہےکہ کشمیر میں تشدد زوروں پر جاری ہے جیسا کہ خبریں آ رہی ہیں لوگ مارے جا رہے ہیں۔اس مدعے پر حکومت کو بیان دیکر صفاٸی پیش کرنی چاہٸیے
انھوں نے صحافیوں سے بھی بات چیت میں کہا کہ کشمیر سے جو خبریں آ رہی ہیں وہ باعث تشویش ہیں۔۔۔بی جے پی  و مودی حکومت کو اس معاملے میں صفاٸی دینی چاہٸے۔
دوسری جانب جمو وکشمیر پولیس کے حوالے سے خبر ہے کہ کشمیر میں حالات بلکل ٹھیک ہیں۔۔۔پولیس ذراٸع کے مطابق گزشتہ ٦ دنوں سے وادی میں کوٸی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تشدد کی جو بھی خبریں آ رہی ہیں وہ غلط ہیں اور محض پروپگنڈہ ہیں۔۔۔آہستہ آہستہ پابندیوں پر بھی چھوٹ دی جارہی ہے۔کشمیر میں لوگ گھروں سے باہرنکلے ہیں۔عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔