Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 20, 2019

جونپور کی خبریں!!!

جون پور...اتر پردیش(۔صداٸے وقت نیوز)...٢٠ اگست ٢٠١٩
=========================
موباٸل لوٹ کر بھاگ رہے چور پولس گرفت میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے جنگھئی روڈ پر واقع ککرولی ریلوے کراسنگ کے قریب سے بلاک ملازم سے اسلحے کے دم پر موبائل لوٹ کر بھاگ رہے تین بدمعاشوں کو پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے گرفتارکرتے ہوئے لوٹ کی موبائل سمیت طمنچہ،کارتوس اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کیا۔پولیس ٹیم کے زریعے کی گئی فوری کاروائی کی مقامی لوگوں نے کافی تعریف کی۔
اس ضمن میں بدمعاشوں کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے سی او مچھلی شہر وجے سنگھ نے بتایا کہ انسپکٹر انل سنگھ مع فورس کے علاقہ کے گشت پر تھے کہ اسی درمیان سو نمبر سے اطلاع موصول ہوا کہ بلاک ملازم وجے کمار شریواستو سے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اسلحے کے دم پر موبائل لوٹ کر جنگھئی کی طرف بھاگے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سو نمبر میں تعینات سپاہی راکیش یادو اور سشیل موریہ موٹرسائیکل سے بدمعاشوں کا پیچھا کر لیا۔ادھر تھانہ انچارج بھی مقامی زرائع کی مدد سے مذکورہ کراسنگ کے قریب سے محاصرہ کر بدمعاشوں کو پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے لوٹ کی موبائل،غیر قانونی طمنچہ،کارتوس اور چوری کی دو موٹرسائیکل برآمد کیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام انوبھو پرتاپ سنگھ ولد یوگیش سنگھ ساکن گواوا تھانہ سجان گنج،دھیرج شکلا ولد جے شنکر شکلا ساکن چھاناپور تھانہ فتنوپور ضلع پرتاپ گڑھ اور بھولے گیری ولد رام آسرے گیری ساکن بنراہی ضلع پرتاپ گڑھ بتایا۔پولیس نے تینوں بدمعاشوں کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔

فوٹو نمبر۱:منگرابادشاہ پور میں لوٹ کے ملزمان کے ساتھ پولیس ٹیم۔
زمینی تنازعہ کو لیکر مار پیٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ارگو پور خورد گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لے کر ہو ئی مارپیٹ میں شہ زوروں نے ماں بیٹی کو پیٹ کر زخمی کر دیا متاثرین کے ذریعہ واقعہ کی اطلاع کو توالی پولیس کو دی گئی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کوعلاج کے لئے مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ کوتوالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی رینو یادو 21، رادھے شیام اور راج پتی دیوی 60 کو زمینی  تنازعہ کولے کر ہوئی ما ر پیٹ میں پٹی داروں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مار پیٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا۔متاثرین کے ذریعہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے مردانہ اسپتال پہنچا یا۔
ایڈہاک ثانوی اساتذہ کا احتجاجی مظاہر جاری۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنخواہ ادائیگی سمیت دیگر مطالبات کو لیکر ڈی آئی او ایس دفتر پر گزشتہ 18 جولائی سے دھرنہ مظاہرہ کر رہے ایڈہاک اساتذہ نے منگل کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دیا۔منگل کے روز درجنوں کی تعدا دمیں اساتذہ نے مورچہ کے صدر کی قیادت میں ہڑتال کا آغاز کرتے ہوئے مطالبات پورا نہیں ہونے تک تحریک جاری رکھنے کا انتباہ دیا۔
اس موقع پر مورچہ کے ضلع صدر تلک راج سنگھ نے کہا کہ ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر برجیش مشرا کے من مانی طریقے سے کام کرنے کے انداز پر کوئی اعلی افسران توجہ نہیں دے رہاہے۔اپنے جائز مطالبات کو لیکر گزشتہ ایک ماہ سے دھرنہ مظاہرہ کر رہے اساتذہ کی طرف متوجہ کرنے والا کوئی افسران نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ ایڈہاک اساتذہ کی بھوک ہڑتال صبح و شام مسلسل جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اس کے بعد بھی اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ دیگر جمہوری طریقے سے تحریک جاری رکھیں گے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوں میں مہندر پرتاپ سنگھ، پنکج مشرا، رویندر دوبے، نیرج سنگھ، رتناکر سنگھ، پرشانت سنگھ، ببلو یادو، ارون سنگھ، ستیہ پرکاش سنگھ، اجے یادو، سنیل اپادھیائے، نیرج سنگھ، محمد حنیف، پنکج سنگھ، راجندر سنگھ، سندیپ سنگھ، اجے استھانہ، منوج یادو، سروج سنگھ، نوین سنگھ، روہت یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

ڈی آئی او ایس دفتر پر بھوک ہڑتال کرتے اساتذہ۔
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75 ویں یوم پیداٸش پر تقریب۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منگل کے روز بھارت رتن سابق وزیر اعظم انجہانی راجیو گاندھی کی 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پریوم قرارداد کے طور پر منایا گیا۔ اس سے قبل ضلع صدر کی قیادت میں کارکنانوں نے ضلع اسپتال میں مریضوں میں پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیا۔
ضلع دفتر پر انجہانی راجیو گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرکیک کاٹنت کے بعد ضلع صدر اندبھون سنگھ نے کہا کہ 19ویں صدی کے عظیم عوامی رہنما  انفارمیشن ٹکنالوجی کے ایجاد کرنے والے سابق وزیر اعلی انجہانی راجیو گاندھی نے ملک کو نوجوانوں کے 21ویں صدی کے بہتر مستقبل کا جو خواب دیکھ کر
بنیاد رکھی تھی آج ملک اسی راہ پر گامزن رہتے ہوئے منگل تک پہنچنے میں کامیاب ہونے والا ہے۔ اس عظیم سخصیت کی غیر موجودگی میں ان کی سالگرہ منانے والی شکر گزار ملک کی عوام ان کی مشکور ہے۔ اس موقع پرشہر صدر نیاز طاہر شیخونے کہا کہانجہانی راجیو گاندھی کی مستقبل کے تئیں بہتر سوچ ہی ہے کہ آج ملک ہندوستان سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مغربی ممالکوں کو ٹکر دے رہا ہے۔اس موقع پر دیو آنند مشرا، شنکر اپادھیائے، شیو مشرا، شیلندر سنگھ،پریم نارائن یادو،تلک دھاری نشاد، راکیش اپادھیائے، اکھلیش شریواستو، راجکمار نشاد، محمد اشرف، اشرف علی،راج کمار گپتا،مدھوسودن،بنواری لال سونکر سمیت دیگر لوگ موجو د رہے۔
اسی سلسلے میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستویر سنگھ کی قیادت میں درجنوں کی تعداد میں کارکنوں نے انجہانی راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ضلع اسپتال میں خون کا عطیہ کیا۔اس دوران انھوں نے کہا کہ ملک کو پنچایتی راج،ڈیجیٹل انڈیا،جواہر نودے اور اندرا گاندھی جیسے ادارے دینے والے انجہانی راجیو گاندھی نے ملک کے مستقبل کے بارے میں اس وقت بہتر پلان تیار کیا تھا جب لوگ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔اس موقع پر نیرج رائے،فیصل حسن تبریز،جے منگل یادو،پرمود یادو،سریندر شرما، مہیندر یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔

:سابق وزیر اعظم انجہانی راجیو۔
گاندھی کی یوم پیدائش پرضلع اسپتال میں خون عطیہ کرتے یوتھ کانگریس کارکنان۔۔
عید غدیر کا تیوہار عقیدت سے منایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کے لوگوں نے منگل کے روز عید غدیر کا تہوار عقیدت کے ساتھ منایا ضلع میں عید غدیر کے موقع پر غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔ محفلوں، جلوس اور نظر کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی سلسلے میں سماجی تنظیم حسینی فورم انڈیا کے قومی کنوینر خان اقبال مدھو کی سربراہی میں تنظیم کے ممبران صبح سویرے وردھا آشرم پریم راج پور میں عید غدیر کے موقع پر عمر رسیدہ خواتین اور مردوں میں۔ بسکٹ اور پھل تقسیم کیا۔ پروگرام کا انعقاد سماجی کارکن اے ایم ڈے جی نے کیا اور سب کو عید غدیر کی مبارکباد پیش کی۔ وردھا آشرم میں موجود بزرگوں نے منتظمین کو دعائیں دی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے قومی کنوینر خان اقبال مدھو نے کہا کہ اسی دن رسول خدا نے علی ؓ کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا یا اسی دن کی یاد میں ہر سال عید غدیر کا تہوار منایا جاتا ہے۔ دین اسلام میں والدین کا اعلی مقام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عید غدیر کے دن ہماری تنظیم نے وردھا آشرم کے بزرگوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے اور دودھ، پھل اور بسکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری تنظیم دوسرے موقعوں پر بھی اس وردھا آشرم کومعاونت کر تی رہے گی۔ اس موقع پر مولانا باقر مہندی جمی، احسن رضوی، ناصر عباس ایڈووکیٹ، لاڈلے زیدی، عظمت علی، انور عباس وغیرہ موجود رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاہ گنج کو توالی حلقہ کے تحت موضع اسرا بھادی رہائشی ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر شدید طر پر زخمی ہو گیا مقامی لوگوں کی مددسے زخمی شخص کو علاج کیلئے ریاستی مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی سوارتھ 40 ولد چنئی شاہ گنج قصبہ میں ایک دکان پر رہ کر پلو داری کا کام کرتا تھا گزشتہ دیر شام وہ ٹریکٹر پر سریا لو ڈکر تاکھا  گاؤں اتار نے جارہا تھا کہ گؤشالہ کے نزدیک اچانک بے قابو ہوکر گر گیا ٹریکٹر سے گرنے سے وہ شدید طور پرزخمی ہو گیا موقع پر موجود گاؤں کے لوگوں نے زخمی کو علاج کے لئے ریاستی مردانہ اسپتال شاہ گنج پہنچا یا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ کر ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا۔