Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 20, 2019

جموں وکشمیر: لال چوک سے بھی ہٹائے گئے بیریکیٹ، کل سے کھل جائیں گے مڈل اسکو

جمو کشمیر/صداٸے وقت/ذراٸع/٢٠ ١گست ٢٠١٩
=========================
جموں وکشمیرکے سری نگرشہرکے تجارتی مرکزلال چوک پرگھنٹہ گھرکےآس پاس بیریکیٹ منگل کے روز15 دنوں کے بعد ہٹا لئےگئے۔ اس تجارتی مرکزپرلوگوں اورگاڑیوں کی آمد ورفت کی اجازت دی گئی۔ کچھ علاقوں میں پابندیوں میں چھوٹ دی گئی جبکہ کچھ دیگرعلاقوں میں  سختی ابھی بھی جاری رہیں۔
سری نگر لال چوک کا علاقہ

افسران نےبتایا کہ پیرکوپھرسےکھلےبیشترپرائمری اسکولوں میں کوئی طالب علم نظرنہیں آیا، لیکن سرکاری دفاترمیں ملازمین کی موجودگی میں سدھارہوا۔ انہوں نےبتایا کہ شہرکے سول لائنس علاقوں کےکچھ حصوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں اضافہ ہوا، لیکن سری نگر کےنچلےعلاقوں اورکشمیروادی کےکئی حصوں میں آمد ورفت کم رہی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ کچھ مقامات پر پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔ حالانکہ ان علاقوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کوبہتربنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی جاری ہے۔ وادی میں بازار بند رہے جبکہ عوامی نقل وحمل بھی سڑکوں پرسے ندارد رہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات مسلسل 16 ویں دن بھی متاثررہی جبکہ زیادہ ترعلاقوں میں لینڈ لائن ٹیلی فون خدمات بھی متاثررہی۔
افسران نے بتایا کہ گزشتہ 5 اگست کوجموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والی دفعہ 370 کے بیشترشقوں کوہٹائے جانے کے بعد سے حالات مجموعی طورپرپرامن بنی ہوئی ہے۔ وادی کے کچھ حصوں میں نوجوانوں کے گروپوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، لیکن حالات قابو میں ہیں