Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 21, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔۔امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان۔۔۔۔۔بی ایس پی کارکنان میں غصہ۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔۔٢١ اگست ٢٠١٩۔۔۔۔۔۔۔عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
=========================
تھانہ دیو گاٶں حلقہ کے تحت گزشتہ رات کچھ شر پسند عناصر نے ڈاکٹر بھیم رواٶ امبیڈکر کے مجسموں کو نقصان پہنچایا ۔۔یہ واقعہ تھانہ حلقہ کے تحت تین مواضعات میں سلسلے وار طریقہ سے ہوا ۔۔شر پسند عناصر نے پلاننگ کے تحت ایسا کیا۔مراز أدم پور و شریکانت پور و جیوار پورب میں امبیڈکر کے مجسمے کا سر الگ پایا گیا۔یہ واقعہ رات کے انھیرے میں انجام دیا گیا۔


جب صبح سویرے لوگوں نے دیکھا تو اس کی اطلاع گاٶں کے لوگوں کو ہوٸی اور اسکی اطلاع پولیس کو دی گٸی اور دیکھتے دیکھتے بی ایس پی کے کاکنان سیکڑوں کی تعداد میں پہنچ گٸے اور منڈل کو آرڈینیٹر ہریش چندر گوتم کی قیادت میں لوگوں نے اعظم گڑھ جونپور شاہ راہ کو جام کردیا۔
موقعہ پر پہنچے سی او لالگنج۔۔ایس ایچ او دیوگاٶں و تھانہ انچارج بردا سے مطالبہ کیا گیا کہ شر پسند عناصر کا پتا لگا کر ان کے خلاف مقدمہ قاٸم کیا جاٸے ۔۔اور مجسمےکی مرمت کراٸی جاٸے۔۔جس کو حکام نے تسلیم کرتے ہوٸے یقین دہانی کراٸی کہ مرمت کا کام شام تک ہوجاٸے گا۔