Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 20, 2019

”اسلام آپ سے کیا چاہتا ہے“۔۔۔۔ایک کار آمد کتاب۔

مراسلہ۔۔از ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی۔/صداٸے وقت۔
=========================
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ بخوبی واقف ہیں کہ آج ہمارے بچوں کی دینی اور تعلیمی صورت حال کیا ہے  ۔ دین کا وسیع تصور اور ایک مسلم کی حیثیت سے ہماری کیا ذمہ داری ہے ' اس سے خود بھی واقف ہونا چاہئے اپنے بچوں کو بھی واقف کرانا چاہیے ۔

''اسلام آپ سے کیا چاہتا ہے مصنف سید حامد علی مرحوم '' ناشر   مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز  ' دعوت نگر  ابوالفضل انکلیو اوکھلا   جامعہ نگر نئی دہلی 110025' اس موضوع پر بہت آسان اور نہایت جامع کتاب ہے ۔پوری کتاب قرآنی آیات اور احادیث کے حوالوں سے مزین ہے ۔
گزشتہ تین سال سے اس کتاب کو اس طرح مطالعہ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ ذہن نشین ہوجاے  تاکہ زندگی میں مشعل راہ ثابت ہو  ۔پہلے یہ سوچا تھا کہ صرف اعظم گڑھ کے ایک سو گاوں میں یہ مہم چلائی جاے گی مگر آہستہ آہستہ  دائرہ وسیع ہوتا گیا اور ملک سے آگے بڑھ کر  بیرون ملک بھی آواز پہنچی ۔ چنانچہ جامعہ الفلاح  بلریاگنج 'جامعہ الطیبات وادی طوی'سراےمیر  اور  نیپال ' دبئی  سعودی عرب  میں مقیم  بچوں کی شرکت   نیز دیگر انفرادی واجتماعی کوششوں سے اب تک تین ہزار سے زائد بچیوں نے مطالعہ کیا اور ان کے جوابات پر مشتمل کاپیاں ہمیں موصول ہوئیں ۔ ابھی یہ سلسلہ جاری ہے  ۔الحمدللہ ہمارا جو منصوبہ تھا کہ اعظم گڑھ کے ایک سو گاوں میں مہم چلائیں گے  وہ مہم چل رہی ہے گرچہ رفتار سست ہے 'البتہ برادر مکرم مولانا عتیق الرحمن صاحب اصلاحی مہتمم جامعہ الطیبات  طوی 'مولانا دلشاد احمد اصلاحی جامعی  مولانا عقیل احمد صاحب  مالک البدر بک سنٹر سراےمیر   کی خصوصی توجہ اور دلچسپی سے ایک سو سے زائد گاوں کی نمائندگی ہوچکی ہے کہ کسی گاوں سے  87بچیوں نے اور کسی گاوں سے ایک بچی نے مقابلہ میں شرکت کی ہے ۔ راجہ پور سکرور میں مولانا شمیم احمد اصلاحی صاحب  'ماسٹر ضیاء الدین صاحب کی کوشش سے 87 بچیوں نے مقابلہ میں شرکت کی ' منڈیار میں جناب شاہد صاحب اور ماسٹر شمیم احمد صاحب پھولپور 'منگراواں اور بسہم میں  جناب اشفاق احمد صاحب کی محنت سے بالترتیب  54  '27  36
بچیوں نے شرکت کی  ۔بلریا گنج سے 73 'باری خاص سے 18 'طوی سے45 وغیرہ ۔۔اس وقت جامعہ الصالحات رامپور 'میں مہم چل رہی ہے ۔
۔
ہم اس پروگرام کے سلسلے کو خوب عام کرنا چاہتے ہیں کہ گاوں گاوں میں اس طرح مہم چلے 'ہینڈبل کے ذریعہ 'انفرادی رابطے کے ذریعہ اور ہر طرح سے کوشش کرکے بچوں کو مطالعہ کرنے اور جواب لکھنے کا شوق دلایا جاے ۔
یہ کام آپ کی دلچسپی اور عملی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ کام کوئی مشکل بھی نہیں ہے  بس ذرا توجہ درکار ہے  ۔آپ دیکھئے کہ گاوں اور گھر کی سطح پر آپ کیا کر سکتے ہیں ۔ مکتب اور اسکول ہوں تو ان کے ذمہ داروں 'اساتذہ اور معلمات کو توجہ دلا سکتے ہیں ۔
مزید معلومات حاصل کرنے کےلئے ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے    ۔ جزاکم اللہ
ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی   لکھنؤ
9839538225مراسلہ