Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 31, 2019

مہاراشٹر سیلاب زدگان کی امداد کے لٸیے ممبٸی کے مختلف علاقوں سے لوگ آ رہے ہیں سامنے۔جمیعة عمإ وڈالا و شیوڑی کی امدادی مہم تیز۔


ممبئی /صداٸے وقت/ذراٸع/ 31/ اگست 2019.
=========================
     گزشتہ ماہ شدیدبارش کی وجہ سے ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں بھیانک سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔جس میں ریاست مہاراشٹر کے مغربی اضلاع کولہا پور،سانگلی، ستارا،کراڈ اور اس کے اطراف وغیرہ بھی شامل ہیں۔جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے کارکنان اپنی دیرینہ روایت کے مطابق روز اول سے بلا تفریق مذہب و ملت متاثرین کی عبوری راحت اور بچاؤ کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر اپنی دیرینہ روایت کے مطابق متاثرین کی باز آبادکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ریاستی جمعیۃکی معاونت  کے لئے تمام ضلعی یونٹوں کے صدور و نظماء اعلیٰ اور مقامی ذمہ داران نے حسب استطاعت زیادہ سے زیادہ تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی جمعیۃ علماء وڈالا و سیوڑی ممبئی بھی ہے، جس کے زیر انتظام مولانا رشید اللہ قاسمی صدر جمعیۃعلماء وڈالا وسیوڑی  کی صدارت میں بروزجمعرات، بعد نماز عشاء،مدرسہ تعلیم القرآن،نورانی مسجد،دین بندھو نگر،وڈالا،ممبئی میں ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی،جس میں مولانا محسن علی صدر جمعیۃعلماء گونڈی،ممبئی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے 
شرکت کی۔


مولانا محسن علی نے اراکین کے سامنے مغربی مہاراشٹر کی بھیانک صورتحال پیش کی،اور اب تک جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی یونٹوں کی جانب سے پہونچائی جانے والی ریلیف اور راحت رسانی کے کاموں کو بھی بیان کیا۔نیز مستقبل میں متاثرین کی باز آباد کاری کے سلسلہ میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ذمہ داران کے موقف کو سامنے رکھا۔
مولانا رشید اللہ قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں متاثرین کی باز آباد کاری کے علاوہ سماج کے نادار طبقہ کی مدد اور اس کی مختلف شکلوں پر روشنی ڈالی۔مفتی اسحاق، مولانا یار محمد اور حافظ عبد الرحیم نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جمعیۃعلماء وڈالا و سیوڑی کے اراکین نے متاثرین کی باز آباد کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔اورعلاقہ میں باز آباد کاری کے لئے امدادکی مہم کو تیز کردیا ہے،تاکہ جلد از جلد ہدف تک پہونچنے میں کامیابی مل سکے۔اس میٹنگ میں وڈالا  و سیوڑی کے اراکین کے علاوہ ائمہ مساجد اور سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی،جن میں مولانا رشید اللہ قاسمی صدر،مولانا محمد عقیل قاسمی نائب صدر،مولانا یار محمد قاسمی جنرل سکریٹری،حافظ عبد الرحیم خازن،مولانا عبد الحلیم قاسمی نائب خازن،مفتی محمداسحاق قاسمی نائب خازن،مولانا سبحان اللہ قاسمی نائب خازن،مولانا قمر اعظم،مفتی عبد الرحمٰن قاسمی،مولانا حبیب الرحمٰن،حافظ حبیب الرحمٰن،مولانا محمد مصعب،مولانا محمد صادق،حافظ ثناء اللہ،شکیل احمد،جمیل احمد،عامر ادریسی،محمود خان،حافظ محمد نعیم،اسماعیل بھائی،تصور،شکیل کمپیوٹر والے،فاروق بھائی،شکیل خان بھنگار والے مولانا بلال ندوی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔