Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 1, 2019

تین بچوں کی ماں مسلم خاتون کی خود کشی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=====================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے شیرپور گاؤں میں جمعرات کی صبح گھر کے کمرے میں پنکھے سے خاتون کی لاش لٹکتی ہوئی ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔بچوں کے شور مچانے پر جمع ہوئے مقامی لوگوں نے دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتار اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خاتون کا شوہر گزشتہ روز ہی اپنی والدہ کو لیکر ایک درگاہ زیارت کیلئے گیا ہو تھا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی محمد شمیم کی اہلیہ سونی31تین بچوں کی والدہ ہے۔گزشتہ روز شوہر اپنی والدہ کو لیکر زیارت کیلئے ایک درگاہ گیا ہوا تھا،گھر پر ا کی اہلیہ اپنے تینوں بچوں کے ساتھ تھی۔بتاتے ہیں کہ جمعرات کی صبح بچے کافی دیر سے اپنی والدہ کے کمرے کا دروازہ کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن کوئی جواب نہیں ملنے پر سبھی رونے لگے۔بچوں کے رونے کی آواز سن کر مقامی لوگ جمع ہوئے تو کسی نے کھڑکی سے کمرے میں دیکھا تو خاتون کی لاش پھانسی سے لٹک رہی تھی۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس سمیت شوہر کو دیتے ہوئے دروازہ توڑ کر لاش کو پھانسی سے اتار ا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مائکہ والوں کو اطلاع دیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی شوہر محمد شمیم بھی موقع پر پہنچ گیا۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ جب وہ اپنی والدہ کو لیکر درگاہ جا رہا تھا کسی بات کو لیکر کوئی تکرار بھی نہیں ہوئی تھی۔لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔