Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 19, 2019

تہنیت نامہ۔۔۔۔صداٸے وقت کے لٸیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از محمد امین الرشید سیتا مڑھی۔

*تہنیت نامہ*/از محمد امین الرشید۔
========================
گروپ "علم و آگہی" کے مؤقر ممبر و صدائے وقت نیوز پورٹل کے چیف ایڈیٹر جناب ڈاکٹر شرف الدین اعظمی صاحب کا نیوز پورٹل جس کے فالوور کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی ہے
صدائے وقت اردو نیوز پورٹل کوایک لاکھ فالوور کی تعداد اتنے کم عرصے میں ان کی انتھک کوششوں کا ثمرہ ہے
ایک لاکھ فالوور مکمل کر نے اور اس کامیابی پر ہم خوشی محسوس کرتے ہوئےصدائے وقت کےمحترم ایڈیٹر صاحب ان کی تمام ٹیم کو دل کی  گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں.

صدائے وقت اعظم گڈہ میں اردو زبان کا پہلا آن لائن جریدہ ہے جو تھوڑے عرصے میں سب زیادہ پڑھاجانے والا پہلا آن لائن جریدہ بن چکا ہے. اس کے سبب صدائے وقت کے قارئین میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے. صدائے وقت وہ چھاپتا ہے جو اور کوئی نہیں چھاپتا . صدائے وقت اپنے قلم کاروں کو مکمل اظہار کی آزادی دیتا رہاہے. ( بول کہ لب آزاد ہیں تیرے).
اسی کو صحافت بھی کہتےہیں
،ادارت بھی۔میری نیک تمنائیں اور دعائیں آپکے اور صدائے وقت اردو نیوز پورٹل کے ساتھ ہیں ۔ اللہ ا س جریدے کو اور پروان چڑھائے۔جب تک زمین پر متاع لوح و قلم باقی ہے آپکا جریدہ سرسبزوشاداب رہے۔
صدائے وقت کی ٹیم کے ہم بہت مشکور ہیں. بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ صدائے وقت نیوز پورٹل اپنے سفر کو اسی جوش و جذبے سے جاری رکھے گا۔
محمد امین الرشید سیتامڑھی