Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 19, 2019

صداٸے وقت کے لٸیے تہنیتی پیغام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از غفران احمد۔۔۔صدر مدرس مدرسہ دینیات کوہنڈہ اعظم گڑھ۔

تہنیتی پیغام /از غفران احمد۔اعظم گڑھ۔
=========================
آج جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ  صدائے وقت اردو نیوز پورٹل کے کے لاکھوں کی تعداد میں  قارئین کرام  ہیں اس کامیابی کے لئے سب سے پہلے میں اس پورٹل کےمیر کارواں(چیفط اڈیٹر) جناب ڈاکٹر شرف الدین اعظمی  اور ان کے معاون  (ایڈیٹر )جناب  مولانا سراج ہاشمی صاحب اور پورے عملہ قارئین، و رپورٹر کو دل۔کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش  کرتا ہوں   کہ اردو جاننے والوں تک وقت حالات کے واقعات، حادثات  اور روزمرہ کی ہر چھوٹی و بڑی خبروں سے آشنا کرتے ہیں 
غفران احمد

 
جہاں تک اس کی مقبولیت کی بات ہے میرا خود تجربہ ہے کہ آج یہ بہت سے اخبار کو پیچھے چھوڑ آیا ہے ابھی پچھلے مہینے مدرسہ دینیات والزہرا نسواں  میں درس و تدریس کی خدمت کے لئے  کچھ اساتذہ کرام کی ضرورت تھی تو مدرسہ کی انتظامیہ نے  اپنے اشتہار  ڈاکٹر صاحب  کو اس اردو نیوز پورٹل  میں عام کرنے کو دیا  جس سے محض کچھ دنوں کے اندر بڑی تعداد میں دور دور سے لوگوں نے رابطہ کیا اور انٹرویو میں شامل ہوءے بڑی تعداد میں امید وار کے ہونے سے ہمیں باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ کی تقرری میں بڑی آسانی ہوئ
صداءے وقت کے اس اردو نیوز پورٹل  میں جہاں قارئین کو تازہ ترین اور حقیقت پر مبنی خبریں ملتی ہیں وہیں نئے  نمائندہ کو مضمون نگاری کا جذبہ اور کسی بھی موضوع پر تبصرہ کرنے کا موقع اس پورٹل نے  جہاں  ملک  اور بیرون ملک کے سلگتے  ہوے مسئلے پر بیباک تبصرہ و طنز کیا ہے وہیں دوسری طرف علاقے و پورے ملک  و بیرون ملک کی تازہ ترین خبریں ہم تک پہنچانے  میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے