Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 27, 2019

جی ایس ٹی کی خامیوں کو لیکر ٹیکس وکلإ نے منایا یوم سیاہ۔۔۔ڈی ایم کو کمشنر ٹیکس کو دیا میمورنڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
ٹیکس وکلاء ایسوسی ایشن کے صدر دنیش شریواستو ایڈوکیٹ اور سیکریٹری ڈاکٹر دیواکر گپتا کی قیادت میں ٹیکس وکلاء کا وفد منگل کے روز ضلع مجسٹریٹ اور ٹیکس کمشنر کو مطالبات کامیمورنڈم سونپتے ہوئے اسے یوم سیاہ کے طور منایا
۔
صدر دنیش شریواستو نے کہا کہ ایک ملک ایک ٹیکس کی سوچ کو لیکر بنایا گیا جی ایس ٹی قانون جسے بہتر اور آسان ٹیکس بتایا گیا لیکن یہ حقیقت میں تاجروں کے لئے بہت سی پریشانیوں کا سبب ہے جو مکمل طور پر زہر ہے۔ اس قانون کو نافذ ہوئے 2 سال سے زیادہ عرصے ہو گیا ہے، لیکن مسائل حل کرنے کی بجائے، وہ مسلسل الجھا رہے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کے علاوہ ایڈوکیٹ، سی اے، محکمانہ افسران، ملازمین وغیرہ سب اس قانون کے جال میں پھنسے ہیں۔ جی ایس ٹی ناقص فارمیٹ کی وجہ سے اپنے جمع کرنے کا ہدف حاصل نہیں کررہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے کے بعد جی ایس ٹی اسٹیٹ ٹیکس آفس میں ڈپٹی کمشنر کے توسط سے کمشنر جی ایس ٹی اسٹیٹ ٹیکس اتر پردیش کو میمورنڈم ارسال کیا گیا۔ اس موقع پر دنیش سریواستو، ڈاکٹر دیواکر گپتا، ششی گپتا، دیواکر سنگھ، وجئے شنکر پانڈے، دلیپ اپادھیائے، امت گپتا، روی یادو، پرشانت نگم، پردیپ شریواستو، پرشانت گپتا، اجے موریہ، پرمود موریا سمیت دیگروکلاء موجود رہے۔