Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 27, 2019

جونپور کی خبریں۔

جون پور اتر پردیش ۔۔۔صداٸے وقت نیوز مورخہ 27 اگست 2019.
=========================
ذہنی مفلوج لڑکی کے ساتھ آبروریزی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چندوک تھا نہ حلقہ کے ایک گاؤں کے رہائشی دماغی طور پر مفلوج ایک خاتون کے ساتھ گزشتہ دیررات ایک دلت نوجوان نے گھر میں داخل ہو کر زبردستی آبروریزی کیا۔ واقعہ کے متعلق آہٹ ہو تے ہی اہل خانہ نے موقع سے ہی نوجوان کو پکڑ کر ڈائل سو نمبر ڈائل پو لیس کے حوالے کردیا۔پولیس متاثرہ کی بھابھی کی تحریر پر مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے ایک  ایک گاؤں رہائشی خاتون جو دماغی طور پر مفلوج ہے مائکہ میں رہ کر گزارہ کر رہی ہے گذشتہ رات خاتون اپنے کمرے میں سو رہی تھی کہ دی رات پانچ لڑکوں کا باپ دلت نوجوان خاتون کے کمرے میں  داخل ہوکر زبردستی منھ کالا کر نے لگا آہٹ سن کر بیدار ہو ئے کنبہ والوں نے ملزم کوموقع پرہی پکڑ لیا اور ڈائل سو نمبر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی پولیس نے متاثرہ کی بھابھی کی تحریر پر ملزم سیارام عرف جٹائی ولد بنواری عرف کاشی ساکن ہریہر پور کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۶۷۳ کے تحت مقدمہ درج کر ملزم کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش  میں لگ گئی ہے۔

             .................................. 
خاتون کی برہنہ کرکے پٹاٸی۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کوپا گاؤں کی ایک خاتون کو گزشتہ شب پڑوس کے گاؤں کے شہ زورں نے برہنہ کر کے پٹائی کردیا۔ شہ زروں نے خاتون پر بچہ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ ذہنی طور پر مریض خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعہ کے متعلق دوسریروز تک پولیس کو کوئی علم نہیں تھا۔ منگل کے روز دوپہر بعد حرکت میں آئی پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی رینو مشرا (35) زوجہ شیلیش مشرا تین بچوں کی ماں ہے۔ رینو کافی دنوں سے ذہنی مریضہ بتائی جا رہی ہے۔گزشتہ شب گھر سے نکلی خاتون پڑوس کے گاؤں شراون پورہ واقع مندر کے نزدیک پہنچ گئی۔ اندھیرے میں خاتون کو دیکھ کر لوگوں نے اس سے پوچھ گچھ شروع کردیا۔ جب خاتون نے کوئی معقول جواب نہ دیا تو نوجوانوں نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔ اتنا ہی نہیں زوم میں بدمست لو گوں نے خاتون کو نیم برہنہ کر پٹائی کیا۔ بھیڑ میں ہی کسی نے نے سارے واقعہ کی ویڈیو بنا دیا۔ صبح میں ویڈیو وائرل کیا تو چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہوگیا۔منگل کے روز دوپہر میں واقعہ کے متعلق سی او اجے کمار شریواستو، انچارج انسپکٹر جئے پرکاش سنگھ سے معاملے کی بابت معلومات کی گئی تو افسران نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ دوپہر کے بعد معاملے کی سنگینی کو محسوس کر تے ہوئے پولیس حرکت میں آئی اور گاؤں پہنچ کر واقعہ کی تفتیش میں لگ گئی۔پولیس نے معاملے میں مدراہن گاوں رہائشی اشوک، شوبھناتھ، ببلو اور شراون رہائشی پھول چند سمیت 4لوگوں کو حراست میں لے کر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
                        ...............
مجسٹریٹ کی گاڑی سے ٹمپو کو ٹکر۔
========================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے مچھلی شہر بائی پاس روڈ پر سرکاری گاڑی نے ٹیمپو کو ٹکر ماردیا اس دوران ٹیمپو میں سوار ایک نوعمر  لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو سی ایچ سی پہنچایا پولیس نے سرکاری گاڑی کو حراست میں لیا ہے۔اطلاع کے مطابق پیر کے روز دیر شام کو رہا ں گاؤں میں ایک مجسٹریٹ کی گاڑی جارہی تھی اسی دوران گاڑی نے ٹیمپو کو ٹکرا مار دیا  جس سے ٹیمپو میں سوار نشا (14) بنت رام بہادر ساکن مرشاد پور تھا نہ بدلا پو ر زخمی ہو گئی حادثے کی اطلاع ملنے  پر موقع پرپہنچی پولیس نے زخمی لڑکی کو علاج کے لئے طبی مرکز پہنچا یا اور سرکاری گاڑی کو حراست میں لے لیا۔ وہیں زخمی لڑکی کو بہتر علاج کے  لئے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔واقعہ کے بعد مذکورہ محکمہ کے عہدیدار اور زخمی کے اہل خانہ کے درمیان آپس میں صلح سمجھوتہ ہو گیا۔