Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 27, 2019

کشمیر نیا فلسطین ؟؟؟

شیخ رکن الدین ندوی نظامی/صداٸے وقت۔
=========================
دفعہ 370 کو لےکر جس طرح ہندوستان پاکستان کے مابین ماحول گرم ہوا
اس کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہاہے کہ دونوں ممالک اپنے مفادات کی خاطر اس کو مزید ہوا دیں گے اور معاملہ طول پکڑتا جائےگا
پہلے سے وادئ کشمیر تین حصوں میں بٹ چکا تھا
ایک حصہ پاک مقبوضہ تو دوسرا ہند مقبوضہ اور تیسرا چین مقبوضہ
سات دہائیوں سے کشمیر اپنی خود مختاری کھو بیٹھا
اور اب ہندوستان نے اپنے مقبوضہ کشمیر کو مزید تین ٹکڑوں میں بانٹ دیا
گویا کہ کشمیریوں کو مکمل طور پر تقسیم در تقسیم کے عمل سے دوچار ہونا پڑا

مقبوضہ کشمیروں میں ہر ملک اپنی بے پناہ فوجی قوت کو جھونک کر رکھ دیا
پاک مقبوضہ کی تعداد تو مجھے نہیں معلوم پر ہند مقبوضہ میں ایک اندازہ کے مطابق چالیس فیصد فوج تعینات ہے اور اب مزید تیس ہزار تعینات کردئے گئے
ہند و پاک کا اپنا اپنا موقف ہے ان کے موقف کو دیکھتے ہوئے ایک نئے فلسطین کا خوف و خطرہ منڈلا رہاہے
جس طرح اسرائیل کا موقف ہے ویسا ہی ہندوستان کا ہے
امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دفعہ تین سو ستر داخلی معاملہ ہے، دونوں ممالک اپنے مسائل کو حل کرنے کی اپنے اندر اہلیت رکھتے ہیں کسی اور کی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے
اس سے ہندوستان کے موقف کی مضبوطی نظر آرہی ہے
پاکستان اپنا کوئی دعویٰ پیش کرنے میں بازی ہار گیا سوائے اس کے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے کے راگ الاپنے کے
اب زیادہ سے زیادہ کچھ کرسکتا ہے تو فلسطین کی طرح بین الاقوامی برادری کو ثالثی کےلئے منت و سماجت کرتا پھرے بس
بڑی عالمی طاقتیں یہ کہتی رہیں گی کہ
ہم ثالثی کرنے تیار ہیں
پاک بلبلاتا رہے گا اور ہندوستان ثالثی کی پیش کش کو رد کرتا رہےگا
اس سارے کھیل میں کشمیری ہلاک ہوتے رہیں گے
نہ غذا ہوگی  نہ صحت  نہ تعلیم
کشمیر جیتا جاگتا قیدخانے میں بدل جائےگا فلسطین کی طرح
ذاتی خاندانی اور ملکی مفاد سے آگے انسانی مفاد کو پیش نظر رکھاجائے
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
شیخ رکن الدین ندوی نظامی