Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 26, 2019

پنشن بحالی کو لیکر ریاستی ملازمین کا مہا دھرنا کو لیکر عوامی بیداری مہم۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(صداٸے وقت نٕیوز)۔
=========================
ریاستی ملازمین جوائنٹ کونسل کے سرپرست سی بی سنگھ اور ضلع سیکریٹری چندر شیکھر سنگھ کی قیادت میں ضلع کے مختلف محکموں میں منگل کے روز ہونے والے مہادھرنے کو لیکرعوامی بیداری کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر وکاس بھون، ٹریزری، ریونیو امین، ضلع سپلائی، صحت، صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ وغیرہ کا دورہ کے دوران  عوامی بیداری سے خطاب کرتے ہوئے سی بی سنگھ نے پرانے پنشن کی لڑائی کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی۔.
کونسل کے ضلع سیکریٹری نے پرانے پنشن کی بحالی، تنخواہ کی خامیاں، معاہدہ ملازم کی کم سے کم تنخواہ 26 ہزاروغیرہ کے مطالبات سے آگاہ کیا۔سنگھرش سمیتی کے صدرڈاکٹر پردیپ سنگھ نے این پی ایس کی خامیوں کو گناتے ہوئے ملازمین کے مستقبل کو تاریک قرار دیا۔ تمام محکموں کے ملازمین نے کونسل عہدیداروں کی بات غور سے سنی اور ان کی حمایت کی اور 27 اگست کو ہونے والے دھرنے مظاہرے میں شرکت کا عزم لیا گیا۔ اس موقع پر سامپیہ دویدی، دیہی صفائی ورکر یونین کے صدر سنجے چودھری، گاؤں ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر پھول چندر کنوجیا، لیکھ پال یونین کے صدر سنجے کمار، جے شنکر یادو، مجموعہ امین یونین دارا سنگھ، مدھوکر دوویدی، امر بہادر یادو، پنچایت راج گرامین سفائی ملازمین یونین کے صدر شرد پٹیل، نیرج شریو،، پنکج یادو، رام آسرے مشرا، دیوی سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔