Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 2, 2019

کشمیر میں بڑا کچھ ہونیوالا ہے ؟؟

صداٸے وقت/نماٸند۔2اگست 2019.
=========================
جمو کشمیر کے حالات میں دن بدن تبدیلی آتی جارہی ہے۔آج جمو کشمیر کے حکام نے تمام سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد وادی کو چھوڑ دیں۔۔سب سے اہم واقعہ یہ ہوا کہ ہندوٶں کی نہایت مقدس ”امرناتھ یاترا“ کو روک دیا گیا ہے۔اور زاٸرین کو ہدایت جاری کی گٸی ہے کہ وہ جلد ازجلد واپس ہوجاٸیں۔۔حالانکہ یہ یاترا ١٥ اگست تک جاری رہنے والی تھی۔

ابھی گزشتہ ہفتہ دس ہزار فوج بھیجنا پھر دوبارہ ٢٥ ہزار فوج بھیجنا ۔اس کےعلاوہ بری افواج و فضاٸی افواج کو ہاٸی الرٹ ہر رکھا گیا ہے۔فوجی سربراہ کشمیر کے دورے پر ہیں۔سرکاری طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے خطرہ کے مد نظر یہ سب اقدام کیا گیا  ہے۔اور امر ناتھ کے راستے پر کچھ ہتھیار بھی بر آمد ہوٸے ہیں جو مبینہ طور پر دشت گردوں کے ہیں۔فداٸین حملے کا خطرہ بتایا جارہا ہے۔

مگر جس طرح سے سوشل میڈیا و ٹی وی چینلوں پر خبریں آرہی ہیں، بحث و مباحثہ جاری ہے ۔کسی کو سرکار کے اس جواز کا یقین نہیں ہو رہا ہے ۔جب سے امرناتھ یاترا کو روکنے ،سیاحوں کو وادی خالی کرنے کی جمو کشمیر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہدایت جاری کی گٸی ہے کشمیر کے ساتھ ساتھ ہورے ملک میں عوام متعجب ہے اور لوگوں کو اس بات کا یقین ہو چلا ہے کہ ” کشمیر مں بڑا کچھ ہونیوالا ہے “