Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 16, 2019

رشوت لیتے ہوٸے لیکھ پال گرفتار۔۔۔بھیجا گیا جیل۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نیوز صداٸے وقت)۔مورخہ ١٦ اگست ٢٠١٩
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برسٹھی تھانہ حلقہ کے مقامی بازار کے قریب سے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے حلقہ لیکھ پال کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتارکر لیا۔لیکھ پال سے چک روڈ کی پیمائش کے عوض میں رشوت مانگ رہا تھا جس پر متاثر نے شکایت کیا تھا۔ٹیم نے لیکھ پال کے خلاف مقامی تھانے میں ضروری کاروائی کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ بریٹھی گاؤں رہائشی راج کمار یادو ولد بدری نرائن گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن ٹیم وارانسی کو خط منتقل کر شکایت کیا تھا کہ اس کے کھیت کے بغل واقع چک روڈ کو حلقہ لیکھ پال دھیرج سنگھ نے پڑوسی کے کھیت میں ملا دیا ہے اور اس کی زمین سے چک روڈ کو دکھا کر آراضی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔چک روڈ کو دوبارہ واضع کرنے کیلئے لیکھ پال 10ہزار روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ٹیم نے جمعہ کے روز مقامی بازار پہنچ کر متاثر سے رابطہ کر کیمیکل لگے نوٹ دیکر لیکھ پال کو دینے کو کہا۔

متاثر کے زریعے لیکھ پال کو گومتی گرامن بینک کے قریب بلاکر پیسے دیا،اسی دوران ٹیم نے لیکھ پال کو پیسے کے ساتھ گرفتارکر لیا۔ٹیم کے لوگ لیکھ پال کو لیکر مقامی تھانے آئے جہاں ضروری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیاگیا۔