Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 24, 2019

40و١ں ریاستی جونیٸر طالبات اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کا محمد حسن پی جی کالج میں انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے میدان میں منگل کے روز 40واں ریاستی جونیئر طالبات اوپن کبڈی مقابلہ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنسو،مہمان اعزازی کے طور پر پورانچل یونیورسٹی کے کھیل سیکریٹری ڈاکٹر آلوک سنگھ، بیسک تعلیم افسر ڈاکٹر راجندر سنگھ،ضلع کھیل افسر رستم خان اور ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو نے شرکت کی۔
 
مقابلہ کا آغاز ہوتے ہی سیمی فائنل میچ وارانسی اور اعظم گڑھ کے مابین کھیلا گیا جس میں وارانسی نے 40اوراعظم گڑھ 8 پوائنٹس حاصل کیا اوروارانسی نے 32 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسرا سیمی فائنل مظفر نگر اور باغپت کے مابین کھیلا گیا جس میں مظفر نگر کی ٹیم نے39 اور باغپت نے 27پوائنٹ حاصل کیا اور مظفرنگر کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔مظفرنگر اور وارانسی کے درمیان کھیلے گئے فائنل مقابلے میں وارانسی کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے مظفرنگر کی ٹیم نے 5 پوائنٹس کے ساتھ ریاستی سطح کے مقابلے پر اپنا قبضہ کر لیا۔ استقبالیہ خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے سب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے ہمیں ہر قسم کی ترغیب ملتی ہے، جس کھیل میں ہمیں دلچسپی ہوتی ہے وہ ہمیں ایک دن نئی بلندی پر ضرورپہنچاتا ہے۔مہمان خصوصی برجیش سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو بھی کھلاڑی ہو، خواہ وہ فاتح ہو یا رنر اپ، ہمیشہ ذہن سے کھیلتا ہے اور نئی منزل تک پہنچنے کا کام کرتا ہے۔اس دوران مہمانوں نے دونوں ٹیموں کو ٹرافی دی۔اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راکیش سنگھ،ڈاکٹر ناصر خان،ڈاکٹر جیون یادو،شاہد علیم،محمد جیش، محمد سلمان،احمد عباس،راجیش سنگھ،شیویندر سنگھ،جتیندر یادو،راگھویندر سنگھ،سریش یادو،راکیش یادوسمیت دیگر لوگ موجو درہے۔آخر میں سبھی مہمانوں کا شکریہ پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کیا۔