جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
روٹری کلب ضلع یونٹ نے خدمت کے جذبے کے تحت سینٹ جانس اسکول صدیق پور کے احاطے میں ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے اور ڈاکٹر شیلیش سنگھ کی قیادت میں مفت ذیابیطس اور بلڈ پریشر کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس دوران ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے نے بتایا کہ آج کی مصروف زندگی کی دوڑ میں شخص کا معمول بے ترتیب ہوگیا ہے ساتھ ہی نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کا تیز ی سے رجحان ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ موٹاپا کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ذیابیطس تیزی سے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔ذیابیطس نے عالمی سطح پر وبا کی شکل اختیار کرلیاہے۔ آج اگر ہم تعداد کے بارے میں بات کریں تو ذیابیطس کے معاملے میں ہندوستان عالمی دارالخلافہ بن گیا ہے اور اس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ہندوستان میں سب سے ذیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذیابیطس پر قابو کرنا ہے تو سب سے پہلے کسی فرد کو اپنا معمول درست کرنا پڑے گا، اس کے بعد ہی اس اودیات کام کرے گی۔ ڈاکٹر شیلیش نے بتایا کہ مغربی ممالک میں موجودہ وقت میں صحت کے بارے میں کتنی بیدادی پیدا ہو گئی ہے، ملک میں آج کس طرح جدیدیت میں مصروفیت کی وجہ سے لوگ صحت سے متعلق مسائل سے گزر رہے ہیں اس کے لئے فوری اثر کے ساتھ لوگوں کو متحد ہوکر اس بیماری کے خلاف بیداری پھیلانا ہوگا۔

اسکول کے پرنسپل پادری مسٹر پی وکٹر نے اساتذہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کام کی جگہ کو زہنی مسائل سے پاک رکھیں اور اسکول کے کام کو بوجھ کی حیثیت سے نہیں بلکہ خوشی سے مکمل کریں۔کیمپ میں ڈاکٹروں نے 75 افراد کی مفت ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی جانچ کی اور ضروری اودیات دیتے ہوئے مشورہ دیا۔ آخر میں ادارے کے سکریٹری شیوانشو شریواستو نے اس پروگرام کے انعقاد پر تمام مہمانوں اور اسکول کے پرنسپل کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر روی کانت جیسوال، کے کے مشرا، ابھیشیک گپتا، اجے گپتا، ششانک شریواستو، دیویندر سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔