Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 24, 2019

اتر پردیش ثانوی اساتذہ ایسو سی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

جون پور۔۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
اتر پردیش ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کے ذریعہ پریرنا ایپ کے خلاف چلائی جارہی ریاستی وسیع تحریک کے زیراہتمام کیراکت تحصیل کے نارمل اسکول میں بڑے پیمانے پر دھرنہ مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران مظاہرین اساتذہ نے مطالبات کا میمورنڈم اے بی ایس اے کو سونپا۔

اس موقع پر مظاہرین اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ڈاکٹر اتل پرکاش یادو نے کہا کہ پریرنا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے اساتذہ پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔اس ایپ کے خلاف پرائمری اساتذہ یونین،ثانوی تعلیم،ایڈہاک اور شکشا متر یونین سمیت پنچایتی راج ملازمین،ریاستی ملازمین یونین اور دیگر تمام تنظیمیں آئندہ 30 ستمبر کو ضلع بیسک تعلیم افسر کے دفتر میں متحد ہو کر ایک تاریخی دھرنا دیں گے۔ جس کے بعد اتر پردیش حکومت کے وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع انتظامیہ کوسونپا جائے گا۔ اگر ضرورت ہوئی تو لکھنؤ میں اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ تحصیل کے اساتذہ کا اتحاد اور سالمیت اپنے آپ میں ایک مثال ہے اور وہ ان کے حق کے لئے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔انھوں نے آئندہ30 ستمبر کو ہونے والے دھرنہ مظاہرہ میں زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو ضلع ہیڈکوارٹر پر پہنچنے کی اپیل کی۔اس موقع پرضلع نائب صدر رائے صاحب یادو، شیو کمار سروج، آنند کمار یادو، انل دیپ چودھری، رویندر بہادر سنگھ، سابق ضلعی صدر سوریہ ناتھ سنگھ،سدرشن مشرا، راکیش کمار پاٹھک،اجے کمار موریہ، شمبو ناتھ یادو، بلونت کمار، محمد زبیر، سنتوش کمار سنگھ سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔