نٸی دہلی۔۔۔۔صداٸے وقت /نماٸندہ۔۔۔۔24 ستمبر 2019.
=============================
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے میر پور علاقہ میں شام قریب 4 بجکر ٣١ منٹ پر زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ابھی تک کی موصولہ خبروں کے مطابق ١٩ افراد ہلاک اور ٣٠٠ کے قریب زخمی ہیں۔۔۔زلزلہ کی تیزی کا پیمانہ ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ 5.8 تھا۔
جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے میر پور علاقے میں دس کلو میٹر زیر زمین تھا۔جو کہ سری نگر سے 140 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی ہندوستان کے علاقے دہلی این سی آر ، ہماچل پردیش ، جمو کشمیر کے علاوہ پاکستان کے بہت سے شہروں میں محسوس کٸیے گٸے۔
میر پور میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔۔سڑکوں میں شگاف پڑ گیا ہے۔۔۔مکانات زمیں دوز ہوگٸے ہیں۔اس کے علاوہ پی او کے اندرونی حصے کوٹلی اور بھیم بر میں بھی نقصانات کی اطلاع ہے۔
پاکستان نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اتنے ہی یا اس سے تیز پیمانے کا زلزلہ آٸندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں آنے کا امکان ہے۔
جمو کشمیر میں حالانکہ زبردست جھٹکے محسوس کٸیے گٸے مگر ابھی تک کسی طرح کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔