Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

یو پی میں زبردست بارش ۔۔۔بہت سی جگہوں پر سیلاب۔۔۔اب تک 44 افراد کی موت۔


لکھنئو۔ اترپردیش۔صداٸے وقت/ نماٸندہ/ذراٸع۔٢٨ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
اتر پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں کٸی روز سے  مسلسل ہو رہی آفت کی بارش آج یعنی ہفتہ کے روز بھی جاری ہے۔ ریاست کے الگ الگ حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کی وجہ سے 44 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مسلسل ہو رہی بارش کے مدنظر انتظامیہ نے آج بھی انٹر تک کے سبھی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
زبردست بارش کی وجہ سے مختلف اضلاع میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں تک فوری راحت پہنچانے کو یقینی بنائیں۔ دارالحکومت لکھنئو سیمت اترپردیش کے مختلف اضلاع میں ضلع انتظامیہ نے بھاری بارش کے مدنظر اسکولوں کو ہفتہ کے روز بھی 
بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

وہیں، اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے شہر کوتوالی علاقے میں سنیچر کو ایک مکان کے منہدم ہوجانے سے اس کے ملبے میں دب کر میاں ۔بیوی اور ان کے بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے کوتوالی علاقے کے گھنٹہ گھر محلے میں علی الصبح ایک مکان منہدم ہوجانے اسے اس کے ملبے میں میاں۔بیو ی اور ان کا بیٹا دب گئےجس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس او ر مقامی افراد نے سخت مشقت کے بعد تینوں کی لاشیں باہر نکالیں۔
انہوں نے بتایا کہ ستیش کیسروا(58)جمعہ کی رات بیوی مادھری دیوی(56) اور بیٹے کشن(26) کے ساتھ زیر تعمیر مکان میں سو رہے تھے۔ لگاتار ہورہی بارش کی وجہ سے علی الصبح مکان منہدم ہوگیا۔ اس کے ملبے میں دب کر تینوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دھرم ویر سنگھ اور ڈی ایم انوراگ پٹیل سمیت کئی اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کنبے کو جلد ہی مالی تعاون فراہم کیا جائے۔
اس مسلسل اور تیز بارش سے جہاں دھان کی فصلوں کو فاٸدہ ہو رہا ہے وہیں مکا اور تلہن و دال ارہر کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
مشرقی یوپی کی سبھی چھوٹی بڑی ندیاں طغیانی پر ہیں۔۔نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے سے گاٶں کے علاقوں کے گھروں میں بھی پانی گھس گیا ہے۔جس سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارش کے امکانات ہیں اور اسی طرح کا موسم اگلے دو دنوں تک بنا رہ سکتا ہے۔