Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 1, 2019

شاہ بانومعاملے میں راجیوگاندھی کے خلاف محاذ کھولنے والے، سابق مرکزی وزیر و سابق صدر طلبإ یونین مسلم یونیورسٹی علیگڑھ عارف محمد خان بنےکیرالہ کے گورنر


نئی دہلی:صداٸے وقت/ذراٸع۔
=========================
  صدررامناتھ کووند نے 4 نئے گورنرمقررکئےہیں جبکہ ہماچل پردیش کےگورنر کلراج مشرا کا تبادلہ کرکےانہیں راجستھان کا نیا گورنرمقررکیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سےاتوارکوجاری ریلیزکے مطابق عارف محمد خان کوکیرالہ کا گورنرمقررکیا گیا ہے جبکہ بھگت سنگھ کوشیاری کومہاراشٹرکا گورنربنایا گیا ہے۔ ڈاکٹرڈی سندرراجن تلنگانہ کی گورنرمقررکی گئی ہیں جبکہ بنڈارودتاتریہ کو ہماچل پردیش 
کا گورنرمقررکیا گیا ہے۔

...................................................
شاہ بانومعاملہ میں کانگریس چھوڑنےوالے سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان جج پی سداشیوم کی جگہ لیں گے، جن کی گورنرکے طورپرمدت کار31 اگست کو ختم ہوگئی ہے۔
اس وقت کےوزیراعظم راجیو گاندھی سے اختلافات ہونےکےبعد عارف محمد خان کانگریس چھوڑکرجنتادل میں شامل ہوگئے تھےاورجنتادل حکومت میں مرکزی وزیرٹرانسپورٹ بنے تھے۔ اس کے بعد وہ جنتادل سے ناطہ توڑ کربہوجن سماج پارٹی میں شامل ہوگئےتھے۔ 2004 میں وہ بی جے پی میں شامل ہوئے، اس کےبعد انہوں نے2007 میں بی جے پی چھوڑدی تھی۔ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے تین طلاق بل منظورہونے پراس کی حمایت بھی کی تھی۔
کون ہیں عارف محمد خان
=========================
اترپردیش کے بلند شہرمیں 1951 میں پیدا ہوئےعارف محمد خان کے خاندان کا تعلق بارا بستی سے ہے۔ بلند شہرضلع میں 12 گاؤوں کوملاکربنےاس علاقے میں ابتدائی زندگی گزارنے کےبعد عارف محمدخان نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلیم حاصل کی، اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اورلکھنؤ کے شیعہ کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔  طالب علمی کی زندگی سے ہی عارف محمد خان سیاست سے وابستہ ہوگئے تھے ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبإ یونین کے صدر رہے ہیں۔
۔ بھارتیہ کرانتی دل نام کی مقامی پارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بارعارف محمد خان نے بلند شہرکی سیانا سیٹ سے اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، لیکن ہارگئے تھے۔ پھر26 سال کی عمرمیں 1977 میں عارف محمد خان پہلی باررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔