Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 1, 2019

جونپور کی خبریں۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت)۔
=========================
مڑیاہوں قصبہ کے دلاورپور گنج یادو بستی سے گزشتہ شب حوصلہ بلند چوروں نے مویشی لے جانے کی مخالفت کرنے پر ایک خاتون کو زخمی کرتے ہوئے دیگر لوگوں پر پتھر بازی کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی چوروں کا پیچھا کرتے وقت پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے پولیس پر بھی پتھراؤ شروع کر دیا جس سے پولیس کو بھی پیچھے ہٹنا پڑ گیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ یادو بستی میں پک اپ سوار کچھ مویشی چور پہنچے اور اتم یادو کے گھر کے باہر بندھے مویشی کو کھول کر پک میں لاد لیا۔آہٹ ملنے پر متاثر کی بھابھی سنترا دیوی نے مخالفت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کیا تو چوروں نے خاتون کی پٹائی کر زخمی کر دیا۔شور سنتے ہی متاثر سمیت بستی کے دیگر لوگ موقع پر پہنچ کر انھیں روکنے کی کوشش کرنے لگے جس پر ملزمان نے پتھر مارنا شروع کر دیا جس سے کچھ لوگ معمولی طور پر زخمی ہو گئے اور بدمعاش تیز رفطار سے بھاگ گئے۔چوروں کے فرار ہوتے ہی متاثر نے سو نمبر سمیت مقامی کوتوال کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے کوتوال دنیش کمار پانڈے مع فورس موقع پر پہنچ کر چوروں کی گاڑی کا پیچھا کرنے لگے۔پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے مچھلی شہر شاہراہ پر میجاں گاؤں کے قریب پک اپ کو اورٹیک کر روک لیا لیکن پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے دوبارہ پتھر مارنا شروع کر دیا جس سے پولیس بھی ہمت ہار کر پیچھے ہو گئی۔پولیس کے پیچھے ہوتے ہی ملزمان پک لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
=========================
محرم کا چاند نظر آتے ہی شیعہ مسلمانوں کے عزا خانے اور امام بارگاہوں میں مجالس کا دور شروع ہو گیا۔ ہفتہ کی شب سے ہی نوحہ اورماتم کی صداؤں سے پورے شہر کا ماحول غمغین ہو گیا۔
شیعہ عالم دین مولانا سیدصفدر حسین زیدی نے بتایا کہ اسلام قربانیوں کا مذہب ہے اور اللہ نے اسلام کا پہلا مہینہ شہیدوں کے نام لکھ دیاہے۔عالم انسانیت کو پتہ ہے کہ اس مہینے میں حضرت امام حسینؓ ابن علیؓ نے اپنے پورے گھرانے سے لے کر 72 سالہ عزیزوں اور شیر خور 6 ماہ کے بچے کی شہادت قبول کی لیکن یزید کے ہاتھ بیت قبول نہیں کی۔ اگر حضرت امام حسینؓ یزید کے ہاتھ پر بیت ہوتے تو آج اسلام کی تواریخ اور سورت مختلف ہوتی۔ آج جو مساجد آباد ہیں وہ حضرت امام حسینؓ کے عظیم قربانی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا پہلا مہینہ حضرت امام حسین ؓ کی اسی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا مہینہ ہے اور شہدائے کربلا کو یاد کرخراج عقیدت پیش کرنے کا مہینہ ہے۔