Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 1, 2019

ڈی ایم و ایس پی نے لی پیس کمیٹی کی میٹنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش ۔(صداٸے وقت نیوز).
=========================
ماہ محرم کو پر امن طریقے سے خوشگوار ماحول میں اختتام کیلئے ضلع پیس کمیٹی نے پولیس لائن آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری اور سپرنٹنڈنٹ پولیس روی شنکر چھوی کی جانب سے منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے تمام ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا / نگر پنچایت کو ہدایت دیا کہ صاف صفائی، کھلے جانوروں سے متعلق کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر بجلی کو ہدایت دیا کہ جلوس کے موقع پر بجلی کی فراہمی میں کوئی پریشانی پیدا نہ ہو۔ اس دوران انھوں نے ریونیو،بجلی اور نگر پالیکا کے ایک ایک ملازم کی ڈیوٹی کنٹرول روم میں دو سفٹوں میں صبح 8سے لگانے کی ہدایت دی۔ اس دوران انہوں نے سختی سے کہا کہ کسی بھی طرح کے افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جلوس کے دوران ایک انسپکٹر سمیت 8 پولیس اہلکارجلوس کے ساتھ رہیں گے۔ جلوس کے دوران ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کیا کہ وہ تہوار پورے باہمی اتحاد اورپر امن کے ساتھ منائیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سی او اور ایس ڈی ایم کو ہدایت کی کہ وہ جلوس کا ٹائم ٹیبل بنائیں، جلوس کی آرگنائزنگ کمیٹیوں میں چیف کا کارڈ جاری کریں اور نام، پتہ، موبائل نمبر اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ آئندہ تیوہار کے بارے میں پوری طرح چوکس ہے اور ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افواہ پھیل رہی ہے تو فوری طور پر متعلقہ تھانوں کو اس کی اطلاع دیں۔ حساس مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ انل پانڈے،سنجے رائے، سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا، سی او سٹی نریپیندر سمیت سبھی نگر پالیکا اور پنچایت کے افسران موجود رہے۔