Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 12, 2019

ضلع کی یونیورسٹی اور کالجوں میں یونین انتخابات کرانے کے طلبہو کی بھوک ہڑتال ختم۔۔۔۔سٹی مجسٹریٹ نے جوس پلاکر ختم کرایا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
یونیورسٹی اور کالجوں میں طلبہ یونین کا انتخاب نہیں کرائے جانے کے خلاف گزشتہ اتوار کے روز سے سماجوادی پارٹی لیڈر رجنیش مشرا
کی قیادت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے طالب علموں کو جمعرات کے روز سٹی مجسٹریٹ اور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر نے مشترکہ طور پر جوس پلا کر ختم کرایا
۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ طلباء یونین کی بحالی کے لئے حکومت اتنی سخت ہوگئی ہے کہ جس نوجوان طلباء نے سیاست کے ذریعہ ایک طرح سے معاشرہ کو انصاف دلانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ طلباء سیاست سے نکل کر ملک اور ریاست میں سیاست کے ذریعے معاشرتی خدمات دیا ہے۔موجودہ حکومت طلباء یونین انتخاب پر پابندی قابل مذمت ہے۔سابق صدر ڈاکٹر اودھ ناتھ پال نے کہا کہ طلباء یونین کے انتخاب کی بحالی کیلئے تین دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے طالب علموں کو حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کرنا حکومت کی گندی ذہنیت کو دکھاتا ہے۔طلباء یونین کے سیاسی پارٹی کا آغاز کرچندرشیکھر جیسے وزیر اعظم بنے تمام لیڈر طلباء سیاست کے زریعے ملک اور سماج کے ترقی کیلئے اہم کرداد داد کر رہے ہیں۔بھوک ہڑتال پر بیٹھے رجنیش مشرا نے کہا کہ وہ سماجوادی ساتھی حکومت کی پالیسی سے خوفزدہ نہیں ہونے والے ہیں، ہم طلباء یونین کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پارٹی ترجمان راہل ترپاٹھی نے کہا کہ موجودہ حکومت طلباء یونین انتخابات پر پابندی لگا کر جمہوریت کا قتل کررہی ہے۔ ایس پی لیڈر رجنیش مشرا اور تین دن سے بھوک ہڑتال پر رہنے والے راجویر یادو کی حالت خراب ہونے پر انتظامیہ نے ضلع اسپتال میں علاج میں داخل کرایا گیا ہے۔اس موقع پر نند لال یادو،حسام الدین شاہ،شیام بہادر یادو،اتل سنگھ،ہاردک یادو،دیپک گوسوامی،رمن یادو،منیش،وجے،اجے یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔