Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 12, 2019

میجک کی زد میں آنے سے موٹرسایٸکل نوجوان شدید زخمی۔۔۔۔دوران علاج موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش( نماٸندہ).
==============================
بخشاء تھانہ حلقہ کے شیوغلام گنج بازار میں جمعرات کے روز میجک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کے زریعے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے چک دوبے پور گاؤں رہائشی للن یادو21ولد سورج یادو جمعرات کے روز موٹرسائیکل سے مذکورہ بازار میں کسی کام کے سلسلے سے آیا تھا۔کام سے فارغ ہو کر واپس لوتتے وقت وہ جیسے ہی جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر پہنچتے ہی تیز رفطار میجک کی زد میں آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمی کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج گاڑی کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔