Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 12, 2019

جمیعة علماٸے ہند کے جنرل سکریٹری کا بیان انتہاٸی افسوناک ہے !!

از/محمد شاکر حسین عابدی قاسمی/صداٸے وقت۔
=============================
جمعیت کی طرف سے 370 کی حمایت اور کشمیری عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھے جانے پر ایک لفظ بھی نہ بولنا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سے ان تمام مسلم اور غیر مسلم جو مختلف محاذ سے لیکر سپریم کورٹ تک کشمیری عوام کے حقوق کی جمہوری لڑائی لڑ رہے ہیں ان کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ نیز کشمیری عوام کو ایک مہینے سے زائد عرصہ بنیادی حقوق سے محروم کئے جانے کے خلاف نہ بولنے سے دنیا کے سامنے یہ پیغام بھی گیا ہے کہ مودی سرکاری کشمیر میں جو کر رہی ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی نہیں ہے۔ جبکہ یہ ایک کھلی سچائی ہے کہ کشمیر کے معصوم بچے بوڑھے اور غریبی سطح پہ زندگی گزارنے والے لوگ زندگی کی اس کشمکش سے بیحد پریشان ہیں۔ اور انسانی بنیادوں پر ان کے حق میں آواز اٹھانا عین انسانیت بھی ہے۔ یہ ایک سچائی ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ حصہ ہے۔ لیکن اس سے بڑی سچائی یہ بھی ہے کہ مکان سے زیادہ اہمیت مکیں کی ہے۔ ہم سے بہتر تو آر جے ڈی کا منوج تیواری ہے جس نے سدن میں پکار کر کہا تھا کہ "کشمیر ہمارے لئے اہم ہے مگر کشمیر سے زیادہ اہم کشمیری ہیں" اور بھرے سدن میں کیا تھا کہ "سرکار کشمیر کو دوسرا فلسطین بننے کے راستے پر ڈال رہی ہے"
لہذا صرف مکان کی بات کرکے دنیا کو خاموش پیغام دینا کہ مکیں بخیر ہیں کسی طرح مناسب نہیں۔
ہم اس سے شدید اختلاف کرتے ہیں۔
*محمد شاکر حسین عابدی قاسمی*