Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 12, 2019

اساتذہ کا ہریرنا ایپ کے خلاف احتجاجی مظاہرین۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=============================
اتر پردیش پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے اعلان پر پریرنا ایپ کے زیر التوا مطالبات کی حمایت میں اساتذہ نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا۔جمعرات کے روز ضلع بیسک تعلیم افسرا کے دفتر پر ضلع سے آئے سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے پریرنا ایپ کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنہ مظاہرہ کیا۔اس دوران اساتذہ نے کہ وہ ایپ کی سخت مخالفت کریں گے اور اگر اس کو زبردستی نافذکیا گیا تو وہ لوگ تدریسی کام کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔

ضلع صدر اروند شکلا نے کہا کہ حکومت اینٹی ٹیچر اسکیموں کو نافذ کرکے ان کا ذہنی استحصال کررہی ہے اور پریرنا ایپ نافذکر اساتذہ کو زبردستی ان کی عزت پر چوٹ کر رہی ہے۔ حکومت کا یہ آمرانہ رویہ اور اس کا ارادہ بیسک تعلیم کی پرائیویٹ کاری کا ہے۔ اساتذہ اپنے اعزاز کے لئے ایپ لوڈ نہیں کریں گے۔ ضلع سیکریٹری روی چندر یادو نے ضلع کے تمام اساتذہ تنظیموں سے اپیل کا کہ ضلع کے ہر اساتذہ کو لازمی طور پر کل اساتذہ فیڈریشن کے بینر تلے ضلع ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دھرنے مظاہرے میں شریک ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ یونین کے اس دھرنے کی حمایت ریاستی ملازم یونین بھی کر رہا ہے۔
دھرنہ میں وریندر پرتاپ سنگھ، لال صاحب یادو، سنجیو سنگھ، رو ی چندر یادو، لکشمی کانت سنگھ، شیوندر سنگھ 'رانو'، رام دلار یادو، محمد ہاشم، پدماکر رائے، وکرم یادو، اوشا سنگھ، وجے لکشمی یادو، چھایا سنگھ، منوج یادو، اومیش مشرا، اروند یادو، برجش نارائن سنگھ، راکیش پانڈے، منوج اپادھیائے، شیام لال موریا، رام پرساد یادو، یوگیندر موریہ، ہیمنت پٹیل سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔نظامت سنیل یادونے کیا۔