Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 18, 2019

شاہگنج۔۔۔چاقو کی نوک پر ایک لاکھ روپٸے کی لوٹ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
شاہ گنج قصبہ کے پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے پیسہ نکال کر باہر نکلے ایک بیوپاری سے بدمعاش نے چاقو کے دم پر ایک روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے زریعے بدمعاش کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں رہائشی ونود اگرہری رائس میل چلاتے ہیں۔بدھ کے روز کچھ لوگوں کو پیسہ دینے کیلئے انھوں نے اپنے بھتیجے نیرج اگرہری کو چیک دیکر بینک بھیجا تھا۔نیرج بینک میں پہنچ کر چار لاکھ روپے نکالے اور وہیں پر تین لاکھ روپے کی ادائیگی کر ایک لاکھ روپے بیگ میں رکھ کر بینک کے باہر نکلا ہی تھا کہ سیڑھی پر ہی ایک بدمعاش نے اسے چاقو لگا کر دھمکی دیتے ہوئے پیسہ لوٹ کر باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل سے فرار ہو گیا۔بدمعاشوں کے فرارہوتے ہی متاثرنے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی مقامی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت کرتے ہوئے تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔