صداٸے وقت /ذراٸع۔
=================
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک انٹرویو میں رام مندر کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں روز ہورہی سماعت کے قدم کا خیر مقدم کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس معاملہ میں حقائق کی بنیاد پر ایک مثبت فیصلہ آنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا خصوصی انٹرویو کیا ۔ انہوں نے کئی اہم معاملات پر بات چیت کی ۔ اس انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اجودھیا ، آبادی کنٹرول اور ہندی کو قومی زبان بنائے جانے جیسے معاملات پر کھل کر بات چیت کی ۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا تنازع میں جاری سماعت پر کہا کہ فیصلہ حقائق اور ثبوت کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ ہم سب پر امید ہیں اور ہمیں یہ یقین ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی ، ہم اس کو نافذ کریں گے ۔ ہم نے پہلے بھی عدالت کے فیصلہ کو نتیجہ کی پروا کئے بغیر نافذ کیا ہے ۔ اچھا ہوتا کہ اجودھیا معاملہ میں ثالثی کیلئے سپریم کورٹ نے جو وقت دیا تھا ، اس میں مسلم فریق ایک حل کیلئے راضی ہوجاتا ، ایسا ہوتا جب وہ مثبت ہوتے ، لیکن اگر کوئی ضد پر ہی اڑا ہو تو معاملہ کا حل ثالثی سے نہیں نکل سکتا ۔ ایسے میں انہوں نے کہا کہ عدالت سے انہیں ایک فیصلہ کی امید ہے ، جس کے بعد ہمیشہ کیلئے یہ معاملہ

ختم ہوجائے گا ۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑھتی ہوئی آبادی کو ایک اہم معاملہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل کی تقسیم سبھی کے درمیان اچھے طریقہ سے ہو ، یہ آبادی پر قابو پانے کے بعد ہی ہوپائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موجودہ وقت میں جو انسانی وسائل ہیں ، اب اس کی کوالیٹی میں بہتری کی بات ہونی چاہئے ۔ آپ کتنی بھی ترقی کرلیں گے ، اگر آبادی کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہمارے سامنے مذہبی آبادی کی پریشانی بھی کھڑی ہوسکتی ہے ۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بھی کہا کہ اگر بڑھتی آبادی پر لگام نہیں لگائی گئی ، تو اس سے آنے والے دنوں میں ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ سبھی کو نہیں مل پائے گا اور اس سے دیگر پریشانیاں بھی کھڑی ہوں گی ۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت وقت آنے پر اس معاملہ پر بھی قدم اٹھائے گی ۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندی ہماری سرکاری زبان ہے اور ہر سرکاری زبان کا احترام کی جانا چاہئے ۔ جو بھی ہمارے ملک کے قومی احترام کی علامتیں ہیں ، ان کا احترام ہونا چاہئے ۔ انگریزی کے ساتھ ساتھ مادری زبان کا استعمال ہونا چاہئے ۔ اگر انگریزی کا استعمال ہورہا ہے تو وہاں پر تمل کا بھی استعمال ہونا چاہئے ۔