Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

شاہ گنج۔۔۔کیفیات ایکسپریس میں نوزائدہ لاوارث بچی کے ملنے سے سننی

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔۔ (نمائندہ)ش
========================
شاہ گنج ریلوے اسٹیشن پر پیر کے روز پہنچی کیفیات ایکسپریس کی جنرل بوگی میں نو پیدائش لڑکی لاوارش حالت میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔مسافروں کی اطلاع پر پہنچی آر پی ایف نے بچی کو لیکر مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے بعد اسے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔
بتاتے ہیں کہ پیر کے روز کیفیات ایکسپریس دہلی سے چل کر مقامی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو جنرل بوگی کی بیت الخلاء سے نو پیدائش بچی کے رونے کی آواز سن لوگ سہم گئے۔دروازہ کھول کر دیکھنے پر لاوارش حالت میں فرس پر پٹی بچی دیکھ مسافروں نے فوری اطلاع مقامی ریلوے پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی آرپی ایف انچارج سندیپ کمار یادو ٹیم کے ساتھ ٹرین میں پہنچ کر بچی کو لیکر مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد بچی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ضلع اسپتال میں لاوارش بچی کی اطلاع پر پہنچی آشا جیوتی مرکز کی عہدیداران نے بچی کو اپنی سپردگی میں لے لیا۔