Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

ہندو دیوی دیوتاٶں کے خلاف سوشل میڈیا پر نا زیبا کلمات کے استعمال سے اشتعال۔۔۔ملزم کو جیل بھیجا گیا

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
=========================
کھٹہن تھانہ حلقہ رہائشی ایک استاذکو اپنے فیس بک پروفائل پر ہندو دیوی دیوتا کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے سے پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی۔دیوی دیوتا کے خلاف پوسٹ وائرل ہوتے ہی سرگرم ہوئے ہندو تنظیم کے لوگوں کی شکایت پر آئی ٹی سیل کے جانچ کے بعد استاذ کو گرفتار کر چالان عدالت بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ تھانہ حلقہ کے جوک آباد گاؤں رہائشی استاذ دنیش یادو نے گزشتہ روز درگا پوجا کے پہلے دن پر دیوی دیوتا پر نازیبا کلامات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فیس بک پروفائل پوسٹ کی۔دیوی دیوتا کے خلاف پوسٹ کو دیکھتے ہی لوگ مشتعل ہو گئے اور تیزی سے مذکورہ پوسٹ وائرل ہو گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے پورے ضلع میں مذکورہ استاذ کے خلاف مہم شروع ہو گئی اور سرگرم ہوئے ہندو تنظیم کے لوگوں نے پولیس کے اعلی افسران سے معاملے کی شکایت کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے آئی ٹی سیل کے زریعے ملزم استاذ کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔