Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

شاہگنج۔۔الٹرا سادنڈ مراکز پر چھاپہ ماری۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
==========================
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی ہدایت پر پیر کے روزشاہ گنج قصبہ کے تین الٹراساؤنڈ مراکزپرایس ڈی ایم کی قیادت میں چھاپہ ماری کر کاغذات کی جانچ کی گئی۔

ایس ڈی ایم کی چھاپہ ماری سے دیگر مراکزوں پر افرا تفری کا ماحول قائم رہا۔
بتاتے ہیں کہ قصبہ کے کچھ الٹراساؤنڈ مراکزوں پر جانچ میں خامیوں کی شکایت ضلع مجسٹریٹ سے کی گئی تھی۔پیر کے روز ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیس کمار ورما کی قیادت میں میڈیکل افسر ڈاکٹر آر کے سنگھ نے ٹیم کے ساتھ پرانی بازار کے تین الٹراساؤنڈ مراکزوں پر چھاپہ ماری کیا جس سے افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا۔چھاپہ ماری کے دوران افسران نے مریضوں کے رجسٹریشن فارم سمیت دیگر معلومات حاصل کیا۔مراکزوں پر چھاپہ ماری کی اطلاع پر کچھ مراکز کے منتظمین سینٹر بند کر فرار ہو گئے۔اس ضمن میں ایس ڈی ایم راجیس کمار ورما نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور انتظامیہ نے چھاپہ ماری کر جانچ کیا گیا ہے۔اس دوران محکمہ صحت کے ایک ڈپٹی سی ایم او کے زریعے پہلے ہی پہنچنے کی معلومات حاصل ہوئی جس کی بھی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دی گئی ہے۔