Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

پریرنا ایپ کے خلاف اساتذہ کا ریاست گیرمظاہرہ کی تیاری۔

جون پور / اتر پردیش(نمائندہ)۔۔۔صدائے وقت۔
========================
اترپردیش جونیئر ہائی اسکول اور سابق ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پریرنا ایپ کے خلاف ریاستی سطح پر ہونے والے دھرنہ مطاہرہ کے سلسلے میں پیر کے روز شہر کے بیسک تعلیم دفتر احاطے میں دھرنہ مظاہرہ کیا گیا۔دھرنہ میں سینکڑوں کی تعدا دمیں اساتذہ نے پہنچ کر پریرنا ایپ کے خلاف مہم میں اپنی حمایت دی۔اس دوران مظاہرین اساتذہ نے صوبے کے وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع بیسک تعلیم افسر کو دیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ڈاکٹر اتل پرکاش یادو نے کہا کہ اساتذہ کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے اب اتر پردیش حکومت کو ایپ کو مکمل طور پر واپس لینا ہوگا کیونکہ اس میں اس طرح کی خامیاں ہیں کہ اگر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اساتذہ کی ذاتی معلومات پرائیویٹ ادارے کے پا س چلی جائے گی۔ اس سے معاشرتی، معاشی، سیاسی اور جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگا۔ کسی بھی حالت میں اساتذہ کا پر سکون زندگی گزارنا خطرے میں چلا جائے گا۔ پرانا ایپ کی مخالفت ہماری ساری اساتذہ تنظیمیں دوسرے محکموں کے ملازمین کے ساتھ مل کر احتجاج کررہے ہیں، جن کی حاضری اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم سے لی جاتی ہے وہ لوگ واضح طور پر احتجاج میں کھڑے ہیں۔دھرنہ کو ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سنتوش کمار سنگھ،سیکریٹری رام شنکر پاٹھک، پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر گنیش،اروند شکلا،امت سنگھ، انل یادو ضلع ملازمین مشترکہ کونسل کے راکیش شریواستو، چندر شیکھر سنگھ،پنشنرز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سی بی سنگھ، بی ٹی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع صدر رام مورت یادو وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر دیپ مالا،سریتا شرما،پرینکا،آنند، ریتا، رنجیت سنگھ، سشما سروج، گیتا سنگھ، وندنا سنگھ، ڈاکٹر امیش مشرا، حولدار،انل چودھری،یادویندر ناتھ یادو، روہت یادو، روندر یادو، جے پرکاش یادو، محمد کیش، محمد اشتیاق،ونے کمار یادو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ موجود رہے۔دھرنے کی نظامت صدر جمہوریہ سے انعام یافتہ استاذ محمد اسلم نے کیا۔