Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 30, 2019

حرمین ایکسپریس کے اسٹیشن پر بھیانک آتشزدگی۔۔۔دس افراد زخمی۔


  ستمبر 30,  2019/صدائے وقت ذرائع
==========================
مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی ” حرمین ایکسپریس” کا اسٹیشن جل کر تباہ ہوگیا، دس افراد زخمی


ریاض, 29/ستمبر – دیکھتے ہی دیکھتے جدہ کا ریلوے اسٹیشن جل کر تباہ ہوگیا، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار حرمین ایکسپریس کے جدہ میں قائم اسٹیشن میں خوفناک آگ لگنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سعودی حکام کے مطابق حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے حکام نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ’اسٹیشن میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے آگ لگی‘ جس میں دس کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں، سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں ہائی اسپیڈ ٹرین کے اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مکہ گورنریٹ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اسٹیشن کی چھت میں آگ لگی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کی زمینی و فضائی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حرمین ریلوے انتظامیہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ کے درمیان تمام ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’تاحکم ثانی حرمین ریلوے کی تمام ٹرینیں معطل کی جارہی ہیں۔ مسافر حضرات کو متبادل راستہ سے ان کے منزل مقصود پر پہنچانے کا انتظام کرایا گیا –
محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ عوام کی سلامتی اور امدادی ٹیموں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ریلوے سٹیشن کے علاقہ میں آنے والی ہائی وے بند کردی ہے اور لوگ متبادل راستے اختیار کریں۔ادھر سیکیورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آتشزدگی کے علاقہ سے دور رہیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تماشائیوں کے جمع ہونے سے ایک طرف امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو دوسری طرف دھواں سونگھنے سے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق العریبیہ ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرین سٹیشن سے کالے دھوئیں کے بادل نظر آ رہے ہیں اور اس کے گرد ہیلی کاپٹرز منڈلا رہے ہیں۔
مکے کا ریلوے سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حکام کے مطابق اس ریلوے سٹیشن میں ایک گھنٹے میں 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کی جاسکتی ہیں۔یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی تھی اور اس میں سعودی، فرانسیسی، چینی اور سپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا تھا۔ منصوبے کی تکمیل میں تقریباً چھ سال کا عرصہ لگا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتشزدگی کے باعث اسٹیشن سے نکلنے والا دھواں جدہ شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔دوسری طرفر سعودی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ ’فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے کی پوری کوشش کررہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے اور محکمہ شہری دفاع کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔

سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس آتش زدگی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
الحرمین تیز رفتار ریلوے نے اپنےسرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ اسٹیشن پر آگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر35منٹ پر لگی تھی۔پھراس نےاسٹیشن کی عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹویٹر پر آگ کی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں گہرے دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ شہری دفاع کے عملہ کے علاوہ سعودی فورسز کے ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں شریک تھے۔