Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

بچہ چوری کے شک میں گاٶں میں آٸے رشتے دار کی پٹاٸی۔۔۔پولس بھی شامل۔ویڈیو واٸرل۔۔۔پولیس اہلکار معطل۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔( نماٸندہ).
=========================
چندوک تھانہ حلقہ کے ددھوڑا گاؤں میں گزشتہ شب بچہ چور کی افواہ میں گاؤں والوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو نوجوانوں کی پٹائی کے معاملے میں ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس سپرٹنڈنٹ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر محکمہ ذاتی کاروائی کی ہدایت دی۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی جانب سے کی گئی کاروائی سے محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ وارانسی ضلع کے چولاپور تھانہ حلقہ کے تحت نیئر گاؤں رہائشی دو نوجوان بہیری گاؤں رشتہ داری میں آئے تھے جہاں ناشتہ پانی کے بعد دونوں گاؤں میں کچھ ہی دور پہنچے تھے کہ کسی نے بچہ چور کی افواہ پھیلا دیا جس پر درجنوں کی تعداد میں دیہی لاٹھی ڈنڈہ لیکر دونوں نوجوان کا محاصرہ کر روک لیا اور پٹائی کرنی شروع کر دی۔بچہ چور کی اطلاع ملتے ہی پہنچے گاؤں پردھان نے مقامی تھانے پر اطلاع دی۔الزام ہے کہ اطلاع ملنے پر پہنچے مقامی تھانے کے دو سپاہی بھی دونوں نوجوانوں کی گاؤں والوں کے ساتھ پٹائی کرنی شروع کر دی تھی جس کی کسی نے ویڈیو بنا لی۔منگل کے روز پولیس کے زریعے دونوں نوجوانوں کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر معاملے کی سنجیدگی کو لیتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے دونوں سپاہیوں کو معطل کرتے ہوئے محکمہ ذاتی کاروائی کی ہدایت دی۔