Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

بچہ چوری کے شک میں ایک مزدور کی پٹاٸی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
میرگنج تھانہ حلقہ کے چوکی خرد گاؤں میں بچہ چوری کی افواہ پھیلنے پر منگل کے روز گاؤں کے لوگوں نے ایک مزدور کی پٹائی کر دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے مقامی معزز لوگوں نے مزدور کو بچاتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
اطلاع کے مطابق بہار صوبے کے گیا ضلع رہائشی مستقیم بلڈنگ مزدوری کا کام کرتا ہے اور دماغی طور پر کچھ کمزور بھی ہے۔منگل کے روز وہ مزدوری کے سلسلے سے جنگھئی پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران کسی نے اسے بچہ چور ہونے کی افواہ پھیلا دیا۔بچہ چور آنے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں کی تعداد میں دیہی لاٹھی ڈنڈہ لیکر مزدور پر حملہ ور ہو گئے اور جم کر پٹائی کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچے گاؤں کے معزز لوگوں نے موقع کی نذاکت دیکھ اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مزدور کو دیہی کے چنگل سے آزادکراتے ہوئے ساتھ میں لیکر چلی گئی۔