Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

ثانوی اساتذہ یونین کا اعلان۔۔یوم اساتذہ ٥ ستمبر کو کالی پٹی باندھ کر کریں گے احتجاج۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=========================
اترپردیش ثانوی اساتذہ یونین کے صوبائی قیادت کے اعلان پر ضلع یونٹ کے سبھی اساتذہ و ملازم آئندہ5ستمبر کو یوم اساتذہ پر سیاہ پٹی باندھ کر مخالفت درج کریں گے۔
اس بابت اطلاع دیتے ہوئے یونین کے ضلع صدر دھرمیندر یادو نے بتایا کہ پرانی پنشن بحال کرنے و این پی ایس کے تحت ہو رہی کٹوتی کو بند کرنے کیلئے شہر کے بی آر پی انٹر کالج میں اساتذہ ملازم کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔میٹنگ کے بعد جلوس نکا ل کر ڈی آئی او ایس دفترپہنچ کر مطالبات کا میمونڈم دیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ جب تک پرانی پنشن بحال نہیں ہوتی تب تک یوم اساتذہ ہمارے لئے بے ایمانی ہوگی۔