Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

شاہگنج جونپور۔۔یوم تحصیل کا انعقاد ضلع مجسٹریٹ موجود۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں منگل کے روز شاہ گنج تحصیل آڈیٹوریم میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر
رہائش، راشن کارڈ، آراضی کے تنازعہ، روڈ سے متعلق تنازعات سے متعلق شکایات موصول ہوئی جس پر ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران کو ایک ہفتہ کے اندر سبھی معاملوں کے تصفیہ کی ہدایت دی۔

یوم تحصیل کے دوران شکایت کنندہ کی جانب سے 162 شکایات کی درخواستیں ضلع مجسٹریٹ کو موصول ہوئی جس میں 15 معاملوں کاموقع پر ہی تصفیہ کرتے ہوئے باقی معاملوں کے تصفیہ کی ہدایت دی۔اس دوران انھوں نے ایس ڈی ایم،تحصیلدار،قانونگو کو ہدایت دیا کہ یوم تحصیل کے دوران جو بھی شکایت موصول ہوئی ہے سبھی کا معیار کے مطابق تصفیہ کراتے ہوئے رپورٹ منتقل کریں۔اس موقع پرپولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی، سی ڈی او گورو ورما، اے ڈی ایم آر پی مشرا، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، ڈی ڈی او دیارام، ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما، سی او ارون کمار سریواستو سمیت ضلع سطح کے افسران موجودرہے۔