Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

روٹری کلب کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
سماجی ادارہ روٹری کلب جونپور کی جانب سے شہر کے دو مختلف مقام پر بے سہاروں کی مدد کے لئے مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔شہر کے پریم راج پور میں واقع اولڈ ایج ہوم میں شہر کے ماہر امراض دانت ڈاکٹر سوربھ راستوگی کی قیادت میں دانتوں کی جانچ اور ذیابیطس جانچ کر ضروری اودیات اور صلاح دیا گیا۔اس کے علاوہ جن مریضوں کے دانت میں شدید پریشانی تھی،ان کے مفت علاج کیلئے شناخت کر مفت علاج کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔کیمپ کے بعد ضعیفوں میں پھل تقسیم کیا گیا۔

اس کے بعد کوتوالی واقع ڈائیٹ احاطے میں گونگے بہرے بچوں کے رہائشی کمپلیکس میں سینئر امراض اطفال ڈاکٹر فیض احمد اور ماہر امراض دانت ڈاکٹر فہیم احمد کی قیادت میں مختلف معذور بچوں کے لئے ایک مفت صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں موجود تمام بچوں کے دانتوں اور جسم کی مکمل جانچ کے بعد ان میں ضروری دوائیں تقسیم کی گئی۔ کیمپ کے بعد ڈاکٹر وویک سیٹھی کے جانب سے بچوں میں ٹافیاں اور چاکلیٹ تقسیم کی گئیں۔اس موقع پرادارے کے صدر امت پانڈے نے کہا کہ وہ وقتا فوقتا کیمپس میں اس طرح کے کیمپ لگاتے رہیں گے اور بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کریں گے۔آخر میں سکریٹری شیوانشو سریواستو نے سب کا شکریہ ادا کیااس موقع پر ڈاکٹر شیام بہادر سنگھ، شیام ورما، منیش چندر، رویکانت جیسوال، ابھیشیک گپتا، ششانک سریواستو، کے کے مشرا، دیویندر سنگھ پنکو، منیش گپتا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔