Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 4, 2019

شاہ راہ پر ٹرک کی لوٹ۔۔۔محکمہ پولیس سکتے میں۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)
=========================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ستہریا صنعتی علاقہ واقع ایک فیکٹری سے سریا لادکر غازی پور نکلے ٹرک کو راستہ میں کار سوار بدمعاشوں نے اوورٹیک کر روک لیا اور ٹرک ڈرائیور کو مارپیٹ کر یرغمال بنا اغوا کر ٹرک لیکر فرار ہو گئے۔بدمعاش کار سے ڈرائیور کو لیکر الہ آباد کی طرف جا رہے تھے جہاں پولیس کی چیکنگ ہوتا دیکھ کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے کار سے رسی سے بندھے ڈرائیور کو برآمد کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی تو لوٹ کی معلومات ہوئی۔سرراہ شاہراہ سے ہوئی لوٹ سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔پولیس ٹول پلازہ کے سی سی ٹی و ی فوٹیج اور برآمد کار کے زریعے بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ صنعتی علاقہ کے ابھینو اسٹیل فیکٹری سے ایک ٹرک 18ٹن سریا لاد کر غازی پور کی کامنا انٹرپرائزیز پہنچانے جا رہا تھا۔ڈرائیور کے مطابق وہ مچھلی شہر سے کچھ دور ایک ڈھابے کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار سوار نصف درجن بدمعاشوں نے ٹرک کو روک لیا اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے یرغمال بنا کر اغوا کرتے ہوئے الہ آباد کی طرف لے جانے لگے جبکہ ایک بدمعاش ٹرک کو لیکر دوسری طرف چلا گیا۔دیر شب الہ آبا دکے پھولپور تھانہ حلقہ کے تحت برنا گاؤں کے قریب پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی جس کو دیکھ بدمعاش گاڑی موڑنے لگے جس پر پولیس نے پیچھا کرلیا۔پولیس کو دیکھتے ہی بدمعاشوں نے کار کو شاہراہ کنارے چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل ہی فرار ہو گئے۔پولیس نے کار کی تلاشی لی تو ٹرک ڈرائیور کلپناتھ ساکن شمس پور پہاڑی تھانہ ترواں ضلع اعظم گڑھ ہاتھ منھ بندھا ہوا برآمد ہوا۔ڈرائیور کو آزاد کراتے ہوئے پولیس نے جب پوچھ گچھ کی تو حقیقت کی معلومات ہوئی۔بدمعاشوں کے چنگل سے آزار ہوئے ڈرائیور نے واقعہ کی اطلاع کمپنی کے مینیجر کو فون کر اطلاع دی۔مینیجرنے فوری اطلاع مقامی تھانے پر دی جس پر پولیس نے کار کو قبضہ میں لیتے ہوئے ٹول پلاجہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور کار کے نمبر سے بدمعاشوں کی سراغ رسی میں لگ گئی ہے۔