Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 26, 2019

اس جانب آپ کا قلم خاموش کیوں ہے ؟

از/غلام رسول قاسمی/صداٸے وقت۔
Gulamrasool939@gmail.com ۔
=============================
محمود مدنی صاحب کی وضاحت آنے کے بعد بھی معترضین کے قلم خاموش نہیں ہوے،سوالات کی بوچھار مزید تیز ہو گئی ہے، مدنی صاحب نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی تنظیم "عالمی انسانی حقوق" کے سامنے اپنے ملک کی حمایت کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق و آزادی پر بھی آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں کو وہیں آزادی دی جائے جو عام ہندوستانی کو حاصل ہے،مدنی صاحب نے اعتدال پسندی کو اختیار کیا لیکن کچھ قلمکار بڑی بڑی تحریروں کے ذریعے آخرت میں محمود مدنی صاحب کا دامن پکڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں، تو وہیں کوئی کہہ رہا ہے"  کشمیریوں پہ جو ہو رہا ہے ایک مرتبہ اللہ  محمود مدنی کو بھی مزہ چکھا دے وغیرہ وغیرہ! ، میں کہتا ہوں کہ بھائی محترم محمود مدنی کی رائے تو بعد کی ہے، محبوبہ مفتی اور اس کا باپ اور عمر عبداللہ وغیرہ نے پہلے کشمیر کا سودا کیا اور بیسیوں سال سے کر رہے تھے پہلے ان کا دامن اور گریبان پکڑیں! انھیں کوسیں! جس وقت یہ لوگ سودا کر رہے تھے اس وقت کیوں آپ لوگوں کی طرف سے بد دعائیں نہیں نکلیں؟ 

اس وقت کیوں آپ لوگوں کی زبانیں گونگ تھیں؟ حالیہ الیکشن میں تو محبوبہ مفتی نے کھلے عام بی جے پی کو سپورٹ کیا جس کی وجہ سے بی جے پی کو کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی، پھر کیوں آپ اس طرف کچھ کہنے سے قاصر ہیں؟  کشمیریوں کا دردِ ہم سب کو ہے لیکن ہم آپ لوگوں کی دوگلی تحریریں ہرگز قبول نہیں کریں گے.
جی آر قاسمی
. غلام رسول قاسمی