Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 3, 2019

ضلع ججوں کے لٸیے جاری ہوا فرمان۔۔۔اب گاڑی پر نہیں لکھ سکیں گے اپنا ”عہدہ“۔

لکھنٶ۔۔اتر پردیش/ صداٸے وقت /ذراٸع۔
مورخہ۔٣ستمبر ٢٠١٩۔
=========================
اتر پردیش میں اب جوڈیشیل سروس میں عہدے پر تعینات افسران و جج اپنی گاڑیوں پر اب اپنے ”عہدے“ کو تحریر 
نہیں کر سکیں گے۔
اس معاملے کو لیکر الہٰ آباد ہاٸی کورٹ نے ایک حکم جاری کیا ہے ۔۔ہاٸی کورٹ کے رجسٹرار جنرل مَینک جین نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق سرکاری و ذاتی کسی بھی گاڑی پر ” عہدہ “ نہیں لکھا جا سکے گا۔
چیف جسٹس گووند ماتھر کے حکم پر یہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ۔یہ حکم ریاست کے سبھی ضلع جج،او ایس ڈی و دیگر افسران کو بھیج دی گٸی ہے ۔۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے ریاست میں ذاتی گاڑیوں پر ” اتر پردیش سرکار “ لکھنے پر پابندی لگا دی گٸی تھی۔
اس حکم نامے کے کا اطلاق چار پہیہ و دو پہیہ دونوں طرح کی گاڑیوں پر ہوگا۔
اس حکم نامے کے بعد اب کوٸی بھی سرکاری افسر/ ملازم اپنی ذاتی گاڑیوں پر ” اتر پردیش سرکار “ نہیں لکھ سکے گا۔
ایسی گاڑیوں پر اب ار آر ٹی او اور آمدورفت سے متعلق دیگر افسران کارواٸی کریں گے۔
واضح ہو کہ موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ پر گاڑی کے نمبر کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں لکھا جاسکتا۔